یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹرمنوج سونی نے آج یونین پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدے اوررازداری کا حلف لیا

Posted On: 16 MAY 2023 1:13PM by PIB Delhi

ڈاکٹرمنوج سونی نے آج یونین پبلک سروس کمیشن- یو پی ایس سی کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ انھیں کمیشن  کی سینئرترین رکن محترمہ  اسمتا ناگراج نے حلف دلایا۔

ڈاکٹر منوج سونی نے  28جون 2017کو ایک رکن کے طورپر کمیشن میں شمولیت اختیارکی تھی اوربعد میں 5اپریل 2022کو ہندوستان کے آئین کی دفعہ  316(اے)کے  تحت یوپی ایس سی کے چیئرمین کے عہدے کے فرائض کی انجام دہی کے لئے ان کی تقرری کی گئی ۔

یوپی ایس سی میں شمولیت اختیارکرنے سے قبل ، ڈاکٹر سونی نے سردارپٹیل یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں خصوصی مطالعات  کے ساتھ پولیٹکل سائنس کا مطالعہ کیا اور‘‘مابعد سردجنگ بین الاقوامی منظم تغیر اوربھارت –امریکہ تعلقات ’’ کے موضوع پرڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ انھوں نے وائس چانسلر کی حیثیت سے کل تین مدت کے لئے خدمات انجام دیں ۔ ان میں بڑودہ کی ایم ایس یونیورسٹی (ایک مدت ) اورگجرات کی ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکراوپن یونیورسٹی میں دومدت کے لئے خدمات انجام دیں ۔ وہ آزاد ہندوستان  میں اب تک کے سب سے کم عمروائس چانسلررہے ہیں ۔ ڈاکٹرسونی نے بہت سے ایوارڈ اورتوصیف نامے حاصل کئے ہیں اور بہت سی قابل قدراشاعتیں ان کے نام کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5178


(Release ID: 1924463) Visitor Counter : 170