وزارت دفاع

دفاع میں 'آتم نربھرتا': 164 مثبت اندرون ملک تیار ہونے والی  فہرست اشیاء ، جن کی درآمدی متبادل قیمت 814 کروڑ روپے ہے، مقررہ وقت کے اندر ڈی پی ایس یوز کے ذریعے کامیابی کے ساتھ دیسی بنائی گئیں

Posted On: 16 MAY 2023 1:23PM by PIB Delhi

دفاع میں 'آتم نربھرتا' کو حاصل کرنے کے لیے ایک اور اضافے  میں، 814 کروڑ روپے کی درآمدی متبادل قیمت کے ساتھ 164 مثبت اندرون ملک تیار ہونے والی اشیا کی فہرست (پی آئی ایل)،  جنہیں دسمبر 2022 تک مقامی بنایا جانا تھا، نے مقررہ وقت کے اندر ہدف کو پورا کر لیا ہے اور وزارت دفاع (ایم او ڈی)کے دفاعی پیداوار محکمے (ڈی ڈی پی) کے ذریعے انہیں نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔  ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس  یوز) کے ذریعہ ان اشیاء کا مقامی بنانا ،یا تو صنعتی شراکت داروں بشمول ایم ایس ایم ایز،  یا اندرون ملک حاصل کیا گیا ہے۔  ان دیسی اشیاء کی ڈی پی ایس یو کے لحاظ سے فہرست سریجن پورٹل  (https://srijandefence.gov.in/NotificationDt12052023.pdf) پر دستیاب ہے۔

ڈی ڈی پی نے 4,666 اشیاء  پر مشتمل چار پی آئی ایلز  کو نوٹیفائی کیا ہے، جن میں ڈی پی ایس یوز  ( پہلا پی آئی ایل -  2851؛ دوسرا پی آئی ایل – 107 ؛ تیسرا پی آئی ایل – 780 ؛  چوتھا پی آئی ایل – 928) کے لیے لائن ری پلیسمنٹ یونٹس (ایل آر یوز)  / سب سسٹمز / اسپیئرس اینڈ کمپونینٹس  شامل ہیں۔ اس نے اس سے قبل 1,756 کروڑ روپے کی درآمدی متبادل قیمت کے ساتھ 2,572 اشیاء کی کامیاب مقامی کاری کو نوٹیفائی کیا تھا۔  اب، ان 164 اضافی اشیاء کی نوٹیفکیشن کے ساتھ، ڈی ڈی پی کی ان  پی آئی ایلز سے دسمبر 2022 تک دیسی اشیاء کی کل تعداد 2,736 ہے، جس کی درآمدی متبادل قیمت 2,570 کروڑ روپے ہے۔ یہ دیسی اشیاء اب صرف ہندوستانی صنعت سے ہی خریدی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5179



(Release ID: 1924446) Visitor Counter : 86