امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرداخلہ اورامدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے منی پورمیں امن کی بحالی کی غرض سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ، ریاست کے وزیراعلیٰ ، میئتی اورکوکی  برادری کے نمائندوں اوردیگرشراکت داروں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ سلسلے وار میٹنگیں کیں


وزیرداخلہ نے تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور دیرپاامن کے قیام کی غرض سے ، مرکزی حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اورمدد کایقین دلایا

جناب امت شاہ  نے یقین دلایاکہ حکومت،  ریاست میں مختلف برداریوں کے تحفظ کے مقصد سے سبھی ضروری اقدامات  کرے گی

مرکزی وزیرداخلہ  نے سبھی فریقوں کے ساتھ تبادلہ  خیال کرنے اورامن کے پیغام کو پھیلانے پرزوردیااور اس کے ساتھ ہی انھوں نے یقین دلایاکہ سبھی کے ساتھ  انصاف کیاجائے گا

جناب امت شاہ نے امداد ی اوربازآبادکاری کے عمل میں تیزی لانے پرزوردیا تاکہ لوگوں کی مشکلات اورپریشانیوں کو کم سے کم کیاجاسکے

Posted On: 15 MAY 2023 8:44PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرداخلہ اورامدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے منی پورمیں امن کی بحالی کی غرض سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ، ریاست کے وزیراعلیٰ ، میئتی اورکوکی  برادری کے نمائندوں اوردیگرشراکت داروں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ سلسلے وار میٹنگیں کیں۔

جناب امت شاہ نے منی پور کے وزیراعلیٰ جناب این بیرین سنگھ ، ان کی کابینہ کے چارساتھیوں اورراجیہ سبھا  کے رکن پارلیمنٹ  کےساتھ اتوار کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ  کی۔ بعد میں مرکزی وزیرداخلہ نے اتوار کو میئتی برداری کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ جناب شاہ نے منی پور کی کوکی برادری کے نمائندوں اورمیزورم کے سی ایس اوز کے ایک گروپ کےساتھ آج ملاقات کی ۔

ان میٹنگوں کے دوران ، مرکزی وزیرداخلہ نے منی پور میں قیام امن کی خاطرکئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ، جہاں دونسلی برادریوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں ۔انھوں نے وزیرداخلہ نے تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور دیرپاامن کے قیام کی غرض سے ، مرکزی حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اورمدد کایقین دلایا۔ جناب امت شاہ  نے یقین دلایاکہ حکومت  ریاست میں مختلف برداریوں کے تحفظ کے مقصد سے سبھی ضروری اقدامات  کرے گی۔مرکزی وزیرداخلہ  نے سبھی فریقوں کے ساتھ تبادلہ  خیال کرنے اورامن کے پیغام کو پھیلانے پرزوردیااور اس کے ساتھ ہی انھوں نے یقین دلایاکہ سبھی کے ساتھ  انصاف کیاجائے گا۔جناب امت شاہ نے امداد ی اوربازآبادکاری کے عمل میں تیزی لانے پرزوردیا تاکہ لوگوں کی مشکلات اورپریشانیوں کو کم سے کم کیاجاسکے۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5164


(Release ID: 1924395) Visitor Counter : 150