بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی جی-20 صدارت میں توانائی کی منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کی تیسری میٹنگ آج ممبئی میں شروع ہوئی


ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی اور توانائی کے تحفظ  کے لئے ہندوستان کو حجری ایندھن سے قابل تجدید توانائی کے استعمال کی طرف تبدیلی لانی ہوگی: مرکزی وزیر مملکت راؤ صاحب پاٹل دانوے

Posted On: 15 MAY 2023 6:28PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی-20 کی صدارت میں تیسری توانائی کی منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ کی میٹنگ (ای ٹی ڈبلیو جی) آج ممبئی میں شروع ہوئی۔  اس تین روزہ میٹنگ میں جی-20 رکن ممالک کے 100 سے زیادہ وفود، خصوصی مدعو ممالک اور بین الاقوامی ادارہ جیسے بین الاقوامی  توانائی ایجنسی (آئی ای اے) اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) نے شرکت کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1IOW7.jpg

ریلوے، کوئلہ اور کانکنی کے وزیر مملکت راؤ صاحب پاٹل دانوے نے تیسری  ای ٹی ڈبلیو جی کی میٹنگ کے افتتاحی دن پر خصوصی خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کاربن کے اخراج کو کم کرنے والی پائیدار توانائی کے ذرائع کو اپنانےکو ترجیح دینے  اور اس کے تحفظ کو فروغ دینے والی پالیسیوں کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جی-20 ممالک کی پائیدار مستقبل کی قیادت کرنے کے لئے منفرد ذمہ داری ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2WN3J.jpg

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان کی قیادت اِس سمت میں اہم ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ حکومت پالیسیوں اور ضوابط کو ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، نیز مالیاتی ادارے بھی فنڈنگ اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کارپوریشن، پائیدار طور طریقوں کو اپنا سکتے ہیں اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ کثیر رخی ادارے ترقی پذیر ممالک کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرسکتے ہیں اوراپنے خطاب کے  آخر میں شہری روز مرہ کی زندگی میں توانائی کی کارکردگی  پر مبنی طور طریقوں کو اپنا کر اِس تحریک کا ایک اہم حصہ بھی بن سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3FOBB.jpg

توانائی کی وزارت میں سکریٹری جناب آلوک کمار تیسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں، جو جی ٹی ڈبلیو جی کے صدر بھی ہیں۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں سکریٹری جناب بھوپیندر سنگھ بھلہ اور کانکنی کی وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج اِس میٹنگ کا حصہ ہیں۔ ان تمام افراد نے مذکورہ  امور پر غور وفکر کیا۔  

تیسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ اہم توجہ، مسوداتی وزارتی اعلامیہ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہے۔

اِس میٹنگ کے علاوہ 3 اہم تقاریب کا بھی انعقاد کیاگیا۔ ان پروگراموں میں مختلف شراکت داروں-پالیسی سازوں، کثیر رخی اداروں، مالیاتی اداروں، کاروباری اداروں اور موضوع کے ماہرین نے شرکت کی۔ پہلے دن کی اس تقریب میں جو لوگ شامل تھے، اس کی تفصیل اس طرح ہے۔

  1. کم لاگت والے بین الاقوامی مالیات کو اکٹھا کرنے کے مقصد سے دو طرفہ ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کے ساتھ ورکشاپ/ ان ممالک کو مالیات تک رسائی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، جو بیٹری اسٹوریج، گرین ہائیڈروجن، ساحلی ہوا،حیاتیاتی تنوع اور کاربن کیپچر کے استعمال جیسے اہم اور ابھرتی ٹکنالوجیوں کی توسیع اور نفاذ کو اہل بنائے گا۔
  2. صرف تبدیلی کے روڈ میپ پر سیمینار- سیمینار میں کوئلے کے شعبے میں صرف تبدیلی  اوربنیادی طور پر کوئلے پر منحصر معاشیات کو درپیش چیلنجوں پر غور وفکر کیاگیا۔ مختلف پہلوؤں جیسے ادارہ جاتی حکمرانی ،اراضی اور  بنیادی ڈھانچہ کے اثاثوں کی تخلیق نو، عالمی سطح پر کئے گئے کامیاب اقدامات کی معلومات کا اشتراک اور تعاون کے ذریعہ تکنیکی اور مالی مدد کی سہولت کے لئے سیکھے گئے اسباق شامل تھے۔
  3. حیاتیاتی ایندھن پر سیمینار- اس سیمینار میں عالمی حیاتیاتی ایندھن اتحاد کو تیار کرنے سمیت حیاتیاتی ایندھن میں تعاون اور ترقی سے متعلق اتحاد کو مضبوط کرکے نئی تکنیکیوں سمیت حیاتیاتی ایندھن کی ترقی اور تعیناتی کو بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مسوداتی وزارتی اعلامیہ سے متعلق تبادلہ خیال اور پیش رفت کو میٹنگ کے دوسرے دن رکھا جائے گا۔ ای ٹی ڈبلیو جی کی تیسری میٹنگ 17 مئی 2023 کو ختم ہوگی۔ ممبران ممالک کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کی امید ہے، جو صاف توانائی کی منتقلی میں عالمی تعاون کے مقصد کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔

**********

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر

U. No.5162

 


(Release ID: 1924385) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi