بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے چیئرمین کے تحت اتر پردیش کے ہاپوڑ میں گرام وکاس یوجنا تقسیم پروگرام کا اہتمام

Posted On: 15 MAY 2023 6:26PM by PIB Delhi

کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار کے تحت گڑھ مکتیشور تحصیل، ہاپوڑ، اتر پردیش کے نان پور گاؤں میں کے وی آئی سی کے ڈویژنل دفتر میرٹھ کے ذریعے گرام وکاس یوجنا تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں ہنی مشن کے ایک حصے کے طور پر 30 شہد کی مکھی پالنے والوں کو 300 مکھیوں کے خانے اور مکھیوں کی کالونیاں فراہم کی گئیں۔ کمہار سشکتی کرن اسکیم کے تحت 100 کمہاروں کو مٹی کے برتنوں کے برقی  پہیے دیے گئے اور 75 چمڑے کے کاریگروں کو جوتے چپل کی مرمت کرنے والے آلات فراہم کئے گئے۔ گڑھ مکتیشور حلقہ کے ایم ایل اے جناب ہریندر سنگھ تیوتیا نے اس تقریب میں بطور مہمان شرکت کی۔

جناب منوج کمار نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو مشینری اور آلات کے کٹس کا استعمال کرنا چاہئے۔ یہ چیزیں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر میں تعاون کرنے کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان خود کو دنیا کے سامنے اپنے آپ کو ایک مضبوط، اہل اور خود انحصار قوم کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں "میک ان انڈیا" کے علاوہ "میک فار دی ورلڈ" کے منتر کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے تاکہ وزیر اعظم کے مقامی سے عالمی ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

میرٹھ میں کے وی آئی سی کا ڈویژنل دفتر اتر پردیش کے 6 ڈویژنوں کے 25 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے۔ اس دفتر میں کھادی کے رجسٹرڈ اداروں کی کُل تعداد  415  ہے۔ ان اداروں کے ذریعے 1,03,787 بنکروں، ریڑھیوں اور دیگر کاریگروں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ سال 2023-2022 میں کھادی اداروں نے تقریباً 29,996 لاکھ روپے کی کھادی تیار کی اور تقریباً 47,385 لاکھ روپے کا مال کی فروخت کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت گزشتہ تین برسوں میں 10,960 یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ اس طرح تقریباً 87,680 لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران اتر پردیش حکومت اور کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5155



(Release ID: 1924354) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu