ریلوے کی وزارت

جناب اشونی ویشنو نے ہندوستانی ریلوے کے اسٹیشنوں پر معیاری اشاروں پر کتابچہ جاری کیا


ہندوستانی ریلوے کے 17 زونوں اور 68 ڈویزنوں میں 7300 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں پر مختلف انداز کے اشارتی نشانات ہیں۔ اب اسٹیشنوں کے ناموں کا ڈسپلے پورے ملک میں ایک ہی معیار کا ہوگا

ہندوستانی ریلوے اسٹیشنوں پر ایسے جدید، معیاری اشارہ جاتی نشانات ہوں گے جن سے معذور لوگ بھی استفادہ کر سکیں گے: جناب اشونی ویشنو

Posted On: 15 MAY 2023 4:31PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے پورے ملک میں ریلوے اسٹیشنوں کو ترقی دے کر نئے ہندوستان کی نئی پہچان قائم کر رہا ہے۔ ہندوستانی ریلوے اب 'امرت بھارت اسٹیشنز اسکیم' کے تحت پورے ہندوستان میں 1275 اسٹیشنوں کو از سر نو بحال کر رہا ہے۔ ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنونے آج نئی دہلی کے ریل بھون میں ہندوستانی ریلوے کے اسٹیشنوں پر معیاری اشاروں پر ایک کتابچہ جاری کیا۔ اس تقریب کے دوران ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب انل کمار لاہوتی، ریلوے بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔ زونل ریلوے کے جنرل منیجرز بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستانی ریلوے اپنے اسٹیشنوں پر مسافروں کے سفری تجربے کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ یہ محسوس کیا گیا کہ اسٹیشنوں پر اشاروں کے تعلق سے معیاری رہنما خطوط جاری کیے جائیں جو مستقل نوعیت کے اور مناسب ہوں گے۔ آج مجھے ہندوستانی ریلوے کے اسٹیشنوں پر معیاری اشاروں سے متعلق کتابچہ جاری کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے جدید، معیاری اشاروں کو اپنائے گا جن سے معذور لوگ بھی استفادہ کر پائیں گے۔

ہندوستانی ریلوے کے پاس چونکہ دنیا میں کسی بھی دوسرے ریل نیٹ ورک کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسٹیشن ہیں۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہر مسافر معیاری اشاروں کے ذریعے سہولیات تک آسانی سے پہنچ سکے۔

اسٹیشنوں پر معیاری اشاروں سے متعلق کتابچہ سادہ زبان میں ہے، اس کا فونٹ  واضح رکھا گیا ہے، رنگ آسانی سے دیکھے جا سکتے ہیں اور بدیہی تصویروں کو ترجیح دیا گیا ہے۔ یہ نظم تمام مسافروں بشمول ضعیفوں، خواتین، بچوں، معذور لوگوں وغیرہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اشاروں کے رنگ، فونٹس کی نوعیت اور سائز کو معیاری بنایا گیا ہے۔ اشاروں کو گروپ میں رکھنے کا تصور متعارف کرایا گیا ہے تاکہ مسافر تیزی سے راستہ تلاش کرسکیں۔ ترنگے پس منظر کے ساتھ اسٹیشن کے ناموں کی نمائش کرنے والے نئے  بورڈز متعارف کرائے گئے ہیں۔ فیصلہ کن رخ اختیار کرنے کے اہم نکات پر بدیہی طریقے تلاش کرنے اور اشارے کی دستیابی فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اگرچہ اشاروں کو معیاری بنانے پر زور دیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی مضبوط تعمیراتی الفاظ والے اسٹیشنوں کے معاملے میں لچک کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

امرت بھارت اسٹیشن اسکیم:

ریلوے کی وزارت نے "امرت بھارت اسٹیشن" اسکیم کے نام سے اسٹیشنوں کو جدید بنانے کے لیے ایک نئی پالیسی مرتب کی ہے۔ اس اسکیم میں طویل مدتی وژن کے ساتھ مستقل بنیاد پر اسٹیشنوں کی ترقی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ اسٹیشن کی ضروریات اور سرپرستی کے مطابق طویل مدتی ماسٹر پلاننگ اور ماسٹر پلان کےعناصر کے نفاذ پر مبنی ہے۔ اس اسکیم میں بنیادی طور پر محفوظ، آرام دہ اور صاف ریلوے احاطے فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

تین ریلوے اسٹیشنوں یعنی رانی کملا پتی، گاندھی نگر کیپٹل، اور سر ایم ویسویشورایا ٹرمینل پر آمد و رفت شروع کر دی گئی ہے۔ ان تین اسٹیشنوں کے تجربے کی بنیاد پر امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 1275 اسٹیشن منتخب کئے گئے ہیں۔ ان میں بڑے شہروں اور سیاحتی اور زیارت گاہوں کے اسٹیشن شامل ہیں۔ 88 اسٹیشنوں پر کام اور 1187 اسٹیشنوں کے لیے ٹینڈرنگ اور منصوبہ بندی جاری ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5144



(Release ID: 1924350) Visitor Counter : 135