کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور ای ایف ٹی اے نے ایک نئے تجارتی اور شراکت داری معاہدے ( ٹی ای پی اے) کے لئے مزیداقدامات کئے
جناب پیوش گوئل نے ای ایف ٹی اے نمائندوں کے ساتھ ایک جامع ٹی ای پی اے کی سمت میں کام کرنے کے لئے کام کاج کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
ہندوستان- ای ایف ٹی اے نے ٹی ای پی اے پر مذاکرات کو آگے بڑھانے پر اہم پیش رفت کی ہے
Posted On:
15 MAY 2023 12:57PM by PIB Delhi
تجارت وصنعت ، امور صارفین اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر اور یوروپی آزاد تجارتی ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے اختتام پر جاری پریس اعلامیہ کا متن درج ذیل ہے :
ہندوستان اور یوروپی آزادتجارتی ایسوسی ایشن ( ای ایف ٹی اے ) ممالک (آئس لینڈ ، لیکٹنسٹائن، ناروے اور سوئٹزر لینڈ ) نے تجارتی اور اقتصادی معاہدہ (ٹی اے پی اے ) کی تکمیل میں اہم پیش رفت کی ہے۔آج برسلز میں منعقدہ ایک وزارتی میٹنگ میں تجارت وصنعت ، امور صارفین اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل ، گائے پرملنگ ،سوئس فیڈرل کونسلر اور اقتصادی اموراور تعلیم وتحقیق کے وفاقی محکمے کےسربراہ اینار گنارسن ، سفیر ،جنیوا میں آئس لینڈ کے مستقل مشن میں مستقل نمائندے کرٹ جیگر ، جنیوا میں ای ایف ٹی اے، ڈبلیو ٹی او اور یواین کے لئے لیکٹنسٹائن کے مستقل مشن میں مستقل نمائندے اور تجارت ،صنعت اور ماہی گیری کی ناروےکی وزارت میں خصوصی ڈائریکٹر ارک اینڈریاس انڈر لینڈ نے ایک جامع ٹی ای پی اے پر کام کرنے کے لئے کام کاج کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔سلسلے وار ماہرین کی میٹنگ کے بعدجو پچھلے ہفتہ آن لائن منعقد ہوئی تھی، دوسری وزارتی میٹنگ تھی ۔
یہ وزارتی میٹنگ ،ہندوستان اور ای ایف ٹی اے کے درمیان ٹی ای پی اے پر مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ دونوں فریقوں نے منصفانہ ،مساوی اورمتوازن معاہدے کے حصول کے لئےاعتماداور ایک دوسرے کی حساسیت کے احترام کے اصولوں پر اپنے تبادلہ خیال کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔یقیناََ ای ایف ٹی اے اور ہندوستان کے درمیان ٹی ای پی اے سے اہم اقتصادی فوائد جیسے مربوط اور لچکدار سپلائی چین اور دونوں طرف سے کاروبار اور افراد کے لئے نئے مواقع حاصل ہوسکتے ہیں اوریہ تجارت اور سرمایہ کاری کی آمد ، ملازمت کی تخلیق اور اقتصادی ترقی میں اضافے کا باعث بنے گا۔وفود نے اپنی کوششوں کو بڑھانے اور اپنی بات چیت کو مستحکم رفتار سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔آئندہ مہینوں میں متعدد میٹنگوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا ہےتاکہ ٹی ای پی اے سے متعلق اہم مسائل پر مشترکہ مفاہمت تک پہنچ سکیں ۔
*************
ش ح۔ع ح۔ رم
U-5134
(Release ID: 1924159)
Visitor Counter : 152