کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت بھارت کی جی 20 صدارت میں تیسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کے ضمنی پروگرام کے طور پر ممبئی میں ‘جسٹ ٹرانزیشن روڈ میپ’ پر بات چیت پر مبنی ایک سمینار کا انعقاد کرے گی


عالمی ماہرین تین روزہ سمپوزیم کے دوران پائیدار توانائی کے ذرائع پر تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 14 MAY 2023 12:13PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت 15 مئی 2023 سے ممبئی میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ساتھ ملکر جسٹ ٹرانزیشن روڈ میپ پر ایک سیمینار کا اہتمام کرے گی۔ یہ تین روزہ سیمینار جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں بھارت کی جی 20 صدارت میں ہونے والی تیسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کے ضمنی پروگرام کے طور پر منعقد ہوگا۔ کوئلہ کی وزارت جی 20  کی ای ٹی ڈبلیو جی مشاورت میں حصہ لینے والی وزارتوں میں سے ایک ہے۔

ای ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ فروری میں بنگلورو میں اور دوسری میٹنگ اپریل 2023 میں گاندھی نگر، گجرات میں ہونی تھی۔ 15 سے 17 مئی 2023 کو ممبئی میں ہونے والی ای ٹی ڈبلیو جی تیسری میٹنگ میں توانائی کی منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال جاری رہے گا۔ جسٹ ٹرانزیشن روڈ میپ پر سمپوزیم کے دو اجلاس ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد پینل مباحثہ کا اجلاس ہوگا۔ کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا پینل مباحثے اور افتتاحی اجلاس کی صدارت اور نظامت کریں گے۔

عالمی بینک اور سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (سی ایم پی ڈی آئی) سمپوزیم کے دوران جسٹ ٹرانزیشن کے پہلوؤں پر پریزنٹیشنز بھی پیش کریں گے۔ سمپوزیم کا مقصد کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک جامع مکالمے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پائیداری کی طرف متوازن نقطہ نظر کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے سمپوزیم نے ملک کی توانائی کی سلامتی پر سمجھوتہ کیے بغیر فوسل ایندھن، خاص طور پر کوئلے پر منحصر معیشتوں سے زیادہ پائیدار توانائی کے ذرائع تک ہموار اور مساوی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید اقدامات کی کھوج کی جائے گی۔

سمپوزیم کے دوران کوئلے کے شعبے میں پائیدار اور ماحول دوست اقدامات کو اجاگر کرنے والی ویڈیو دکھائی جائے گی۔ کوئلے کے شعبے میں مساوی منتقلی کے لیے بہترین عالمی طریقوں سے متعلق ایک مطالعاتی رپورٹ اور بائیو ریکوری/پلانٹیشن، ایکو پارکس/ مائن ٹورازم پر تین کتابچے اور جسٹ ٹرانزیشن پر منٹیک کا جی20 خصوصی ایڈیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ یہ سمپوزیم ہندوستان اور بیرون ملک کے ماہرین کو جسٹ ٹرانزیشن سے متعلق اپنی بصیرت، تجربات اور بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے صحیح پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

شرکاء بات چیت پر مبنی اجلاس اور پینل مباحثوں میں شامل ہوں گے۔ سمپوزیم میں سرکاری حکام، بین الاقوامی ماہرین، صنعت کے رہنماؤں اور معروف ماہرین تعلیم سمیت معززین کی موجودگی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ یہ پروگرام سبز اور پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے شرکاء کے درمیان مضبوط بحث، علم کے تبادلے اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ آفیشئل یوٹیوب لنک: https://youtube.com/live/QOB3xd3Xtrk?feature=share کا استعمال کرتے ہوئے ورچوئل طور پر سیمینار میں شرکت کی جا سکتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5105)



(Release ID: 1924051) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil