وزارات ثقافت

بھونیشور میں ’’ثقافت سب کو متحد کرتی ہے‘‘ کے موضوع کو اجاگر کرنے کے لیے کلچر ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ


جناب  سدرشن پٹنائک 14 مئی کو پُری  کے ساحل پر ’’ثقافت سب کو متحد کرتا ہے‘‘ کے موضوع  پر سینڈ آرٹ بنائیں گے

Posted On: 13 MAY 2023 5:00PM by PIB Delhi

بھارت  کی جی 20  صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) مختلف ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی پر مبنی کثیرالجہتی پر بھارت  کے  مکمل یقین کو بروئے کار لانے کے لیے مہم کے طور پر ’ثقافت سب کو متحد کرتی ہے‘کو اجاگر کرے گا۔

14 سے 17 مئی 2023 تک اوڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں  منعقد ہونے والی ثقافتی ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں 'ثقافت سب کو متحد کرتی ہے ' مہم کے تحت اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے پدم شری  سدرشن پٹنائک 14 مئی 2023کو پُری  کے ساحل پر پر موضوعاتی سینڈ آرٹ بنائیں گے۔  اس تقریب کا افتتاح شام 5:30 بجے جناب جی کے ریڈی مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور ڈونیئر اور جناب ارجن رام میگھوال، ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت کریں گے۔

آج کی باہم مربوط دنیا میں، ثقافت باہمی تعاون کے نتائج کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، اور شمولیت اور ہم آہنگی کی زندگی کو فروغ دیتی ہے۔

  'ثقافت سب کو متحد کرتی ہے' اس موضوع میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ اگرچہ ثقافتی روایات اور طرز عمل بہت مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن وہ اکثر بنیادی اقدار اور اصولوں کا اشتراک کرتے ہیں۔ ثقافت، اپنے تمام مظاہر میں، حدود سے تجاوز کرنے، روابط کو فروغ دینے اور افراد، برادریوں اور قوموں کے درمیان حقیقی مکالمے اور افہام و تفہیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ثقافت عصری عالمی چیلنجوں کے لیے پائیدار اور متوازن حل کے لیے تعاون اور ترقی کے راستے فراہم کرتی ہے۔ ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے جوہر کو سمیٹتے ہوئے، ’ثقافت سب کو متحد کرتی ہے‘ کا پیغام اجتماعی دیرپا مستقبل اور عالمگیر  فلاح و بہبود کے مقصد سے کام کرنے کے لیے ایک جامع وژن کو ٹھوس شکل دیتی ہے ۔

بھارت  میں ریت کے فن کے علمبردار کے طور پر معروف ، جناب  سدرشن پٹنائک کو ان کی ممتاز خدمات کے لیے تیسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری   سے نوازا  جا چکا  ہے۔ ان کی سینڈ آرٹ کی تنصیبات عالمی شہرت یافتہ ہیں اور عالمی سطح پر مختلف مقابلوں میں بھارت  کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ جناب  پٹنائک اپنے فن کو سماجی اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بیداری پھیلانے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے میں یقین رکھتے ہیں، اور لوگوں کو مشترکہ مقصد کے لیے اکٹھا کرتے ہوئے امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے ایک  محرک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں سینڈ آرٹ کی مشق میں ثقافتی اور علاقائی اختلافات کے باوجود، ایک  اشتراکیت ہے جو ان سب کو ایک دوسرے سے  باہم مربوط کرتی ہے۔ یہ پائیدار آرٹ فارم، جو ساحل سمندر پر آسانی سے دستیاب ریت اور پانی سے تخلیق کیا گیا ہے، فطرت کے توازن کو شامل نہیں کرتا ہے اور نہ ہی اسے دور کرتا ہے۔

۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                             

U5094



(Release ID: 1923931) Visitor Counter : 129