کارپوریٹ امور کی وزارتت

ایم سی اے رجسٹر سے کمپنیوں کو پریشانی سے پاک فائلنگ، بروقت اورمنظم طریقے سےنمٹنے کے لیے تیز کارپوریٹ ایگزٹ پروسیسنگ سینٹر(سی-پیس) کا قیام عمل میں آیا

Posted On: 13 MAY 2023 1:50PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے سینٹر فار پروسیسنگ ایکسلریٹڈ کارپوریٹ ایگزٹ(سی –پیس) کے قیام کے ساتھ کمپنیوں کی نمٹنے کے عمل کو مرکزی بنا نے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ سی-پیس کے قیام سے رجسٹری کو منصفانہ بنانے کے علاوہ شراکت داروں کو مزید بامعنی ڈیٹا کی دستیابی کے ساتھ ساتھ رجسٹری پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سی-پیس  سے شراکت داروں کو پریشانی سے پاک فائلنگ فراہم کرکے، بروقت اورمنظم انداز میں ان کی کمپنی کے نام رجسٹر سے نکال کر بھی فائدہ  ہوگا۔ سی-پیس کا قیام ماضی قریب میں ایم سی اے کے ذریعہ حال ہی میں کاروبار کرنے میں آسانی اور کمپنیوں کے لیےکاروبار سے  آسانی سے باہر نکلنے کی سمت اٹھائے گئے متعدد اقدامات کا حصہ ہے۔

سیکشن 396 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت قائم کیا گیا سی-پیس  ایک ایسا ادارہ ہے ، جو رجسٹرار آف کمپنیز (آر او سی) کے ذریعہ درخواستوں کی کارروائی اور نمٹانے کے عملی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے لیے کام کرے گا۔

سی-پیس کے دفتر کا افتتاح یکم مئی 2023 کو معائنہ اور تفتیش، ایم سی اے ڈائریکٹر جناب آر کے ڈالمیا نے کیا تھا۔ آئی سی ایل ایس کے جناب ہری ہر ساہو کو سی-پیس  کے دفتر کے پہلے رجسٹرار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ سی-پیس کا  دفترنئی دہلی میں واقع  کارپوریٹ امور (ڈی جی سی او اے)کے ڈائریکٹر جنرل کی نگرانی/انتظامیہ کے تحت کام کرے گا ۔

 

سی-پیس کے بارے میں

سی-پیس کا قیام  ایم سی اے نوٹیفکیشن نمبر ایس او 1269 (ای) مورخہ 17 مارچ 2023  کے مطابق عمل میں آیا ہے اور یہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز  (آئی آئی سی اے)، 7ویں منزل، پلاٹ نمبر 6,7,8، سیکٹر 5، آئی ایم ٹی  مانیسر، ڈسٹرکٹ گڑگاؤں (ہریانہ)، پن کوڈ - 122050 میں  واقع ہوگا۔

اس کے بعد نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 298 (ای) مورخہ 17 اپریل 2023 کو وزارت نے کمپنیوں کے (کمپنیوں کے ناموں کو رجسٹر آف کمپنیز سے ہٹانا) قوانین 2023  میں ترمیم کی ہے،جو کہ یکم مئی 2023 سے نافذ العمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5085



(Release ID: 1923916) Visitor Counter : 92