وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے جہازوں کاکمبوڈیا کی بندرگاہ سیہانوک ولے کاسفر
بحری تعاون کو مستحکم کرکے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی
آسیان ملکوں میں بھارتی بحریہ کی تعیناتی دوستی کو مستحکم کرنے کاایک حصہ ہے
Posted On:
12 MAY 2023 10:00AM by PIB Delhi
آسیان ملکوں میں بھارتیہ بحریہ کی تعیناتی کے حصے کے طور پر ہندوستانی بحری جہاز دہلی اور ست پورہ فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فرنٹ ریئرایڈمیرل گر چرن سنگھ کی کمان میں11 سے 14 مئی 2023 تک کمبوڈیا کی بندرگاہ سنہانوک ولے کے دورے پرہے۔ یہ پورٹ کمبوڈیا کی سلطنت بھارت کے خوشگوار رشتو ں کو ظاہر کرتا ہے۔
پورٹ کال کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ کاعملہ پیشہ ورانہ طور پر بات چیت کرنے کے علاوہ ڈیک کا دورہ کرے گا اور کھیلوں کے شعبے میں تبادلہ کرے گا، اس کا مقصد آپسی مفاہمت اورانٹرآپریبلٹی کوبڑھانا ہے ۔
آئی ا ین ایس دہلی ہندوستان میں ایسا پہلا جہاز ہے جس میں گائڈیڈ میزائل ڈسٹرائر نصب ہیں، ا سے ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے اور آئی این ایس ست پورہ بھی کثیر مقصدی جہاز ہے جسے ہندوستان میں ہی تیار کیا گیا ہے ۔ دونوں جہاز جدید ہتھیاروں اور سینسر سے لیس ہیں اور ملٹی رول ہیلی کاپٹرس لےجاسکتے ہیں ، اس کے علاوہ دونوں جہاں ہندوستان کے جدید جہاز کے ڈیزائن اور جہاز سازی کی صلاحیتوں کا ایک ثبوت ہیں ۔
ہندوستان بحریہ کےجہازوں کے دورےکامقصد دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے موجودہ رشتوں کو اور زیادہ مضبوط کرنا ہے اور یہ مضبو ط رشتے بحری تعاون کو مستحکم کرکے ہی کئے جاسکتے ہیں۔
**********
ش ح۔ ح ا ۔ ف ر
U. No.5050
(Release ID: 1923575)
Visitor Counter : 158