وزارت خزانہ

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ (سی بی آئی سی) مرکزی ٹیکس افسران کے لیے سنٹرل ایکسائز اور سروس ٹیکس آٹومیشن- گڈس اینڈ سروس ٹیکس (اے سی ای ایس- جی ایس ٹی) بیک اینڈ درخواست میں جی ایس ٹی ریٹرن کے لیے خودکار ریٹرن اسکروٹنی ماڈیول سامنے لے آیا

Posted On: 11 MAY 2023 6:51PM by PIB Delhi

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ  (سی بی آئی سی) کی کارکردگی کے حالیہ جائزے کے دوران مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی ریٹرن کے لیے جلد از جلد ایک خودکار ریٹرن اسکروٹنی ماڈیول تیار کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

تعمیل کی توثیق کے اس غیر مداخلتی طریقے کو عمل میں لانے کے لیے سی بی آئی سی نے اس ہفتے مرکزی ٹیکس افسران کے لیے اے سی ای ایس- جی ایس ٹی بیک اینڈ ایپلی کیشن میں جی ایس ٹی ریٹرن کے لیے خودکار ریٹرن اسکروٹنی ماڈیول کو متعارف کیا ہے۔ یہ ماڈیول افسران کو مرکز کے زیر انتظام اُن ٹیکس دہندگان کے جی ایس ٹی ریٹرن کی جانچ پڑتال کرنے کے قابل بنائے گا جنہیں ڈیٹا اینالیٹکس اور سسٹم کے ذریعہ شناخت کردہ خطرات کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

ماڈیول میں ریٹرن سے وابستہ اندیشوں کی وجہ سے سامنے آنے والے تضادات  ٹیکس افسران کو دکھائے جاتے ہیں۔ ٹیکس افسران کو جی ایس ٹی این کامن پورٹل کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ورک فلو فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کا تعلق فارم اے ایس ایم ٹی-10 کے تحت نظر آنے والے تضادات، فارم اے ایس ایم ٹی-11 میں ٹیکس دہندہ کے جواب کی رسید سے ہے۔ اس کے بعد کی کارروائی فارم اے ایس ایم ٹی-12 میں جواب کی منظوری کا حکم جاری کرنے کی صورت میں کی جاتی ہے یا شو کاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے یا آڈٹ/تفتیش شروع کی جاتی ہے۔۔

اس خودکار ریٹرن اسکروٹنی ماڈیول کا نفاذ مالی سال 2019-20 کے جی ایس ٹی ریٹرن کی جانچ پڑتال کے ساتھ عمل میں آ گیا ہے اور اس مقصد کے لیے افسران کے ڈیش بورڈ پر مطلوبہ ڈیٹا  پہلے ہی دستیاب کرا دیا گیا ہے۔

******

 

U.No:5042

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1923539) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi