ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اپریل 2023 میں ایک ماہ  کی خصوصی مہم کے دوران، ریلوے پروٹیکشن فورس نے 42 سے زائد غیر قانونی سافٹ ویئرز کو بند کرایا، ایسے غیر قانونی سافٹ ویئرز کے 955 دلالوں ، ڈویلپرز اور خوردہ فروشوں کو گرفتار کیا


آر پی ایف نے پتھراؤ کے نتائج کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی مہمات کا اہتمام کیا

Posted On: 10 MAY 2023 4:14PM by PIB Delhi

 ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) پہلے سے ہی روک تھام کے ساتھ ساتھ جاسوسی کے ذریعہ مسلسل اقدامات کرتے ہوئے  ریلوے مسافروں، مسافروں کے علاقوں، اور ریلوے املاک کی حفاظت کے اپنے عزم میں ثابت قدم رہتی ہے ۔  اس مینڈیٹ کے علاوہ، آرپی ایف کو ٹرینوں کے آسانی سے چلانے میں ریلوے کی مدد کرنے، مصیبت میں گھرے مسافروں کی مدد کرنے اور ٹرینوں کے ذریعے فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کرنے کی  اضافی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔

 ریلوے سیکورٹی کو بڑھانے کے اپنے مشن کو مدنظر رکھتے ہوئے، آر پی ایف  نے ماہ اپریل 2023 میں  ریلوے سیکورٹی کو درپیش دو اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک ماہ کی کل ہند  خصوصی مہم شروع کی۔  پہلا چیلنج  یہ تھا کہ ریلوے کے ای –ٹکٹوں  کی دلالی سمیت  دلالی  میں ملوث مجرموں کی شناخت  کی جائےاور ان کے خلاف قانونی ضابطوں کے تحت مناسب کارروائی کی جائے۔  دوسری مہم بلیک اسپاٹس اور پتھراؤ کے واقعات کا شکار ہونے والی ٹرینوں کی نشاندہی کرنا اور اس خطرے کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے متعلق تھی۔

 مہم کے دوران، آر پی ایف اہلکاروں نے غیر مجاز ٹکٹ بکنگ ایجنٹوں  کا پتہ لگانے اور ان کو پکڑنے کے لیے ریلوے اسٹیشنوں، ریزرویشن کاؤنٹرز اور آن لائن مواد کا باقاعدہ معائنہ کیا۔  آر پی ایف اہلکاروں نے عوام کو غیر مجاز ایجنٹوں کے ذریعے ٹکٹ بک کروانے کے خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ٹکٹ خریدنے کے لیے جائز ذرائع استعمال کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔  ان کوششوں کے نتیجے میں، آر پی ایف  نے ایسے غیر قانونی سافٹ ویئرز کے 955 دلالوں ، ڈیولپرز، سپر سیلرز، سیلرز اوررٹیلرز  کی گرفتاری کے ساتھ 42 سے زیادہ غیر قانونی سافٹ ویئرز کو بند کرایا۔

 اس کے علاوہ، آرپی ایف  نے چلتی ٹرینوں پر پتھراؤ کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا، جس سے مسافروں کی حفاظت اور سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔  اس کے جواب میں، آرپی ایف نے مقامی حکام اور گاؤں کی انتظامیہ، جیسے گرام پنچایتوں اور ان کے نمائندوں، اسکولوں، ٹریک کےآس پاس کی   آبادیوں ، اور کالجوں کے ساتھ مل کر کام کرکے پتھر بازی کے نتائج کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی مہمات کا اہتمام کیا۔  اخبارات میں نوٹس اور پمفلٹ شائع کیے گئےاور عوام میں اس مسئلے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کتابچے تقسیم کیے گئے۔  اس کے علاوہ، آر پی ایف نے کئی دیگر اقدامات کیے، جیسے کہ بلیک اسپاٹس پر اضافی تعیناتی، ٹرین کی حفاظت، اورقانون شکنی  کرنے والوں کے خلاف مہم، جس کے نتیجے میں ریلوے ایکٹ کے ضابطوں  کے تحت 2773 افراد کو گرفتار کیا گیا۔  اس سلسلے میں پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ خصوصی کوآرڈی نیشن میٹنگوں  کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے نتیجے میں اس جرم کے ارتکاب پر 84 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 ریلوے پروٹیکشن فورس ریلوے مسافروں کی حفاظت اور سلامتی  کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے، اور اس  ایک ماہ چلنے والی خصوصی مہم  کی کامیابی اس مشن کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔  آر پی ایف مستقبل میں بھی ہندوستان کے ریلوے نیٹ ورک پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کرتی  رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4994

                         


(Release ID: 1923260) Visitor Counter : 128