صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آئی ایم سی آر کی آئیڈرون پہل کے  تحت خون کے بیگ کی ڈیلیوری کا آزمائشی تجربہ کامیاب ہوا


اس افتتاحی پرواز نے ہندوستان میں پہلی مرتبہ جی آئی ایم ایس اور ایل ایچ ایم سی کے خون کے نمونوں کی 10 یونٹ کا سفر کیا

ٹکنالوجی کو فروغ دینا ایک ایسا تیز رفتار عمل ہے جو عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہندوستان کو آہستہ آہستہ ایک ترقی یافتہ ملک کی حیثیت کی طرف لے جارہا ہے: ڈی جی، آئی سی ایم آر

Posted On: 10 MAY 2023 6:03PM by PIB Delhi

ہندوستان میں ڈرون ماحولیاتی نظام کو وسعت دینے کے قومی مشن کے تسلسل میں، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)، مرکزی وزارت صحت نے آج یہاں اپنی آئی-ڈرون پہل کے تحت ڈرون کے ذریعے خون کے بیگ کی ترسیل کا آزمائشی تجربہ کیا ہے۔ آئی سی ایم آر ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج (ایل ایچ ایم سی)، نئی دہلی، گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جی آئی ایم ایس)، گریٹر نوئیڈا کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں پہلی مرتبہ روایت کو توڑنے والی توثیق کے مطالعہ کے حصے کے طور پر آزمائش کی گئی  اور جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (جے آئی آئی ٹی) نوئیڈا، افتتاحی آزمائشی پرواز میں جی آئی ایم ایس اور ایل ایچ ایم سی سے خون کے 10 یونٹ مکمل نمونوں کا بصری سفر کیا گیا۔

ایل ایچ ایم سی اور جی آئی ایم ایس کو خون کے تھیلوں کی فراہمی اور نمونوں کی جانچ کے مراکز کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ جے آئی آئی ٹی ڈرون پروازوں کے نفاذ کے مرکز کے طور پر کام کر رہی ہے۔ اس کا پروٹوکول ڈیولپمنٹ، اسٹڈی ڈیزائننگ ہے، اس پروجیکٹ کا نفاذ اور اشتراک (کوآرڈینیشن)آئی  سی ایم آر- ایچ کیو کے سائنسدان کر رہے ہیں۔

عزت مآب وزیر اعظم کے ہندوستان میں ڈرون ماحولیاتی نظام کو وسعت دینے کے وژن نے مختلف شعبوں جیسے کہ زراعت، دفاع، آفات سے نجات اور صحت کی دیکھ بھال میں ڈرون کے اختراعی استعمال کے لیے ایک بنیاد فراہم کی ہے۔ ڈرون رول 2022 میں نرمی کے بعد اب محققین اور ڈرون آپریٹرز کے لیے ان میدانوں میں ڈرون جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو شامل کرنا آسان ہو گیا ہے۔

آئی سی ایم آر صحت کی دیکھ بھال کے مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال میں پیش پیش رہا ہے اور اس نے منی پور اور ناگالینڈ کے دور دراز علاقوں میں طبی سامان، ویکسین اور ادویات کی تقسیم کامیابی کے ساتھ کی ہے۔ ڈرون پر مبنی خون کے بیگوں کی ترسیل ملک کے اندر آخری میل تک پہنچنے میں لگنے والے وقت کو کم کر دے گی۔

اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر راجیو بہل، ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ایم آر ، نے زور دیا کہ "یہ 'آئی-ڈرون سب سے پہلے آئی سی ایم آر نے کووڈ-19 کی وبا کے دوران دشوار علاقوں تک ویکسین پہنچانے کے لیے استعمال کیا تھا۔ آج ہم خون اور خون سے متعلق مصنوعات کی نقل و حمل کر رہے ہیں جنہیں کم درجہ حرارت پر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس تجربے کے بعد ہم نے پایا کہ نہ صرف ہم درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ نقل و حمل کی مصنوعات کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہم نے ایک اور نمونہ ایمبولینس کے ذریعے بھیجا، اور اگر دونوں طریقوں سے بھیجے گئے نمونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، تو یہ ڈرون پورے ہندوستان میں استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "چیلنج کی نقشہ سازی اور ممکنہ حل کی نشاندہی کرنے کے بارے میں وضاحت تحقیق میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے، اور اختراعات اور ٹیکنالوجیز کو مرکزی دھارے میں لا کر حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک سال میں 90 فیصد کوریج حاصل کی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن کی ترقی، ویکسین کی موثر تیاری اور تیز تر ترسیل کے طریقہ کار کے ساتھ، ہندوستان نے ایک سال میں 90 فیصد کوریج حاصل کی ہے۔ ٹکنالوجی میں اس طرح کا فروغ ایک ایسا سرعت ہے جو عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہندوستان کو آہستہ آہستہ ایک ترقی یافتہ ملک کا درجہ حاصل کرنے کی طرف لے رہا ہے۔"

اس توثیق کی مشق کے دوران، سائنسدانوں نے خون اور خون کی مصنوعات کی بروقت فراہمی میں چیلنجوں کی نشاندہی کی، خاص طور پر ہندوستان کے دور دراز علاقوں اور گنجان میٹروپولیٹن شہروں میں۔ انہوں نے ڈرون کی سرگرمی کی وجہ سے نازک جسمانی رطوبتوں جیسے خون کے معیار اور مکمل ہونے کا اندازہ کیا۔ ایل ایچ ایم سی، جی آئی ایم سی اور جے آئی آئی ٹی کے تفتیش کار اس تحقیق میں خون کے سرخ خلیات، تازہ منجمد پلازما، پلیٹلیٹس کے معیار کی توثیق کے لیے مزید ڈرون پروازیں کریں گے۔ اس تحقیق کے نتائج خون کی مصنوعات پر ڈرون ٹرانسپورٹ کے اثرات کی تحقیقات کے لیے ہندوستان کی جانب سے سائنسی ثبوت فراہم کریں گے۔ یہ مطالعہ خون کے تھیلوں اور مادوں کی ترسیل کے لیے ڈرون کے استعمال اور ان کے وسیع تر اطلاق کے لیے ایس او پی کی راہ ہموار کرے گا۔ اس کے علاوہ، یہ مطالعہ اس بارے میں جوابات فراہم کرے گا کہ آیا ڈرون کو درجہ حرارت سے متعلق حساس خون کی مصنوعات کو ملک کے دور دراز مقامات تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-4986



(Release ID: 1923257) Visitor Counter : 110