الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی جی او ای ثقافت کی وزارت کے ساتھ مل کر، کل ’یووا پرتیبھا - پینٹنگ ٹیلنٹ ہنٹ‘ کا آغاز کرے گی

Posted On: 10 MAY 2023 6:20PM by PIB Delhi

مختلف پینٹنگ شیلیوں میں نئے فن ٹیلنٹ کی شناخت اور پہچان کر کے قومی سطح پر ہندوستان کے بھرپور ورثے اور ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ مائی جی او ای ،( MyGov) وزارت ثقافت کے ساتھ مل کر جمعرات 11 مئی 2023 کو آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام 'یووا پرتیبھا - پینٹنگ ٹیلنٹ ہنٹ' کا آغاز کر رہا ہے۔

پینٹنگ ٹیلنٹ ہنٹ ملک بھر کے شہریوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں اور مہارتوں کو قومی شناخت حاصل کرنے کے لیے پیش کریں۔ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ نئے ہندوستان کا ابھرتا ہوا آرٹسٹ، پینٹر، چھوٹے پینٹر یا تصویر بنانے والا بننا چاہتا ہے، تو وہ ’یووا پرتیبھا - پینٹنگ ٹیلنٹ ہنٹ‘ میں حصہ لے سکتا ہے اور مختلف موضوعات پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور دستکاری کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ :

  • وراثت اور ثقافت
  •  بہادری اور حب الوطنی
  •  عوامی ہیروز اور قائدین
  • فطرت اور ماحولیات

مقابلہ میں حصہ لینے کا طریقہ: https://innovateindia.mygov.in/ پر لاگ ان کریں۔ مقابلہ تمام شہریوں کے لیے کھلا ہے۔ تمام اندراجات کو MyGov پورٹل پر جمع کرانا ضروری ہے۔ کسی دوسرے ذریعے سے جمع کرائے گئے اندراجات کو جانچ کے لیے غور نہیں کیا جائے گا۔ پینٹنگ کا سائز 2 فٹ بائی 1.5 فٹ (24" x 18") سے کم نہیں ہونا چاہیے۔ پینٹنگز کو درج ذیل میڈیم سے بنایا جانا چاہیے: پانی، تیل اور ایکریلک رنگ۔

ٹاپ 3 (سرفہرست 3)جیتنے والوں کا اعلان نئی دہلی میں فنالے (جسمانی ایونٹ) میں کیا جائے گا۔

مقابلے کے لیے ابتدائی درخواست ڈیڑھ ماہ کی مدت کے لیے کھلی رہے گی۔

ایوارڈز اور اعترافات:

 پہلا فاتح:  1,00,000  روپے+ ٹرافی + سرٹیفکیٹ

دوسرا فاتح:  75,000روپے+ ٹرافی + سرٹیفکیٹ

تیسرا فاتح: 50,000روپے + ٹرافی + سرٹیفکیٹ

  مقابلہ میں حصہ لینے والے مزید 17 افراد کو فنالے میں 10,000روپے  کا نقد انعام دیا جائے گا۔

مینٹرشپ (سرپرستی): سرفہرست تین فاتحین کو ایک ماہ کی مدت کے لیے سرپرستی وظیفہ (مینٹرشپ اسٹائیپنڈ)  کے ساتھ رہنمائی دی جائے گی۔

مائی جی او وی شہریوں کو مقابلہ میں حصہ لینے اور قومی سطح پر پہچان حاصل کرنے کے لئے مدعو کر رہا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے https://innovateindia.mygov.in/painting-challenge/ پر کلک کریں۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5002


(Release ID: 1923252) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil