بھاری صنعتوں کی وزارت

ہمیں ’لوکل‘ سے ’گلوبل‘ پہل کو پورا کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر پانڈے


اے وائی سی ایل ترقی کی رفتار پر، چائے کی برآمدات میں 431 فیصد اضافہ

Posted On: 10 MAY 2023 1:31PM by PIB Delhi

ہندوستانی چائے کی صنعت دنیا کی دوسری بڑی صنعت ہے۔ چائے کے شعبے نے ملک میں روزگار پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ملک میں چائے کی صنعت کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کئی ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ملک کے ساتھ ساتھ اس صنعت کو بھی مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ اینڈریو یول اینڈ کمپنی لمیٹڈ (اے وائی سی ایل) نے چائے کی برآمد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 431 فیصد اضافہ حاصل کیا ہے جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔   اے وائی سی ایل اعلی معیار کی آرتھوڈوکس اور سی ٹی سی چائے تیار کرتی ہے، بشمول مون ڈراپ، سلور نیڈل اور اولونگ جیسی خاص چائے۔ یہ چائے برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور پولینڈ جیسے ممالک کو برآمد کی گئی ہیں۔ اس نے مالی سال 2022-23 کے دوران کمپنی کی ریکارڈ توڑ برآمدات میں حصہ ادا کیا ہے۔

بھاری صنعت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے اے وائی سی ایل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی چائے کی صنعت میں معیار اور اختراع کے تئیں اس کی وابستگی کا ثبوت ہے۔ اے وائی سی ایل کی ترقی اس صنعت کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ یہ ہمیشہ ترقی پذیر صنعت میں جدت اور موافقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے وائی سی ایل کی کامیابی وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی مارکیٹ میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔

اس سے ’ووکل ٹو گلوبل‘ کے وزیر اعظم کے منتر کو سمجھنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے وائی سی ایل کی کامیابی واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ چائے کی صنعت میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی اور توسیع کے بے پناہ امکانات ہیں۔ ہندوستان میں چائے کی صنعت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صنعت اپنے بڑے چائے کے باغات کی وجہ سے دور دراز پہاڑی علاقوں میں بھی ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اے وائی سی ایل بلاشبہ ہندوستانی معیشت میں زیادہ تعاون دے گی۔ نیز، یہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرے گی ۔

اہم بات یہ ہے کہ اے وائی سی ایل چائے کی صنعت میں حکومت ہند کا واحد پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے۔ اے وائی سی ایل 1863 میں قائم کیا گیا تھا۔ 1979 سے، یہ صنعتی گروپ سی پی ایس ای، چائے، انجینئرنگ اور بجلی کے کاروبار میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کمپنی کے آسام اور مغربی بنگال میں چائے کے 15 باغات ہیں۔ اے وائی سی ایل  بی ایس ای پر بھی درج ہے اور 31 مارچ 2023 تک سرفہرست 1000 کمپنیوں میں شامل ہے۔

ریٹیل مارکیٹ کے ساتھ ساتھ اے وائی سی ایل میں 14,225 باقاعدہ ملازمین ہیں، جن میں سے 48.5فیصد خواتین ہیں۔ ان میں سے 91.14فیصد ملازمین کا تعلق ایس سی/ ایس ٹی/ او بی سی زمرہ سے ہے۔ معاشرے کے محروم طبقات کی بہتری کے لیے یہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ زیادہ تر ملازمین آسام، ڈورز اور دارجلنگ کے چائے کے باغات میں تعینات ہیں۔اے وائی سی ایل نے ریٹیل مارکیٹ میں بھی توسیع کی ہے اور اس میدان میں اپنی مارکیٹ شیئر بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے اور اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے اور اس شعبے میں اپنا برانڈ بنانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں کے تحت سرمایہ کاری کی ہے۔

2024 میں کم از کم 50 کیوسک قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اے وائی سی ایل نے پہلے ہی مالی سال 2023 میں کینٹین اسٹورز ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) اور این اے ایف ای ڈی سی او پیکٹ چائے کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی اپنی برانڈڈ چائے کی فراہمی کے لیے این اے سی او ایف ، کیندریہ بھنڈر اور ہفیڈ جیسے کوآپریٹیو کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ راجستھان اور مغربی بنگال میں خوردہ مارکیٹ کے ڈویلپرز کو شامل کرے اور مالی سال2024  میں کم از کم 50 کیوسک قائم کرے۔

ی ریزورٹ کو مزید وسعت دینے کا منصوبہ ہے

 ان اقدامات کے ذریعے، اے وائی سی ایل کا مقصد آنے والے سالوں میں اپنے خوردہ کاروبار کو کئی گنا بڑھانا ہے۔ اے وائی سی ایل نے ایم آئی ایم ٹی اسٹیٹ، دارجلنگ میں اپنے پہلے ٹی ریزورٹ کے قیام کے ساتھ چائے کی سیاحت میں بھی قدم رکھا ہے۔ اس ریزورٹ کا افتتاح گزشتہ سال ہیوی انڈسٹریز کے وزیر نے کیا تھا۔ کمپنی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ریزورٹ کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-4985



(Release ID: 1923190) Visitor Counter : 96