وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 11 مئی کو قومی ٹیکنالوجی ڈے 2023 کے موقع پر پروگرام کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5800 کروڑ روپئے سے زیادہ کے متعدد سائنسی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم  لیزر انٹرفیرومیٹر گریویٹیشنل ویو آبزرویٹری – انڈیا (ایل آئی جی او – انڈیا) کا سنگ بنیاد رکھیں گے؛یہ دنیا کی  کمیاب لیزر انٹرفیرومیٹر گریویٹیشنل ویوآبزرویٹریوں میں سے ایک ہوگی

وزیر اعظم وشاکھاپٹنم کے’ریئر ارتھ پرمانینٹ میگنیٹ پلانٹ‘ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ہندوستان ریئر ارتھ پرمانینٹ میگنیٹ  پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے وا لے ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہوگا

وزیر اعظم ’نیشنل ہیڈرون بیم تھیریپی فیسلیٹی‘ اور ’فیوژن مولیبڈنیم-99 پروڈکشن فیسلیٹی‘ کو بھی قوم کے نام وقف  کریں گے؛ یہ سہولیات، کینسر کے علاج اور جدید طبی امیجنگ کے لیے ملک کی صلاحیت کو فروغ دیں گی

وزیر اعظم  بہت سے کینسر  اسپتالوں اور  سہولیات کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام و قف کریں گے جو ملک کے  مختلف خطوں میں کینسر کی عالمی معیار کی دیکھ بھال کی فراہمی کو غیر مرکوز کریں گے اور فروغ دیں گے

Posted On: 10 MAY 2023 2:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 مئی 2023 کو  صبح دس بجے پرگتی میدان میں نیشنل ٹیکنالوجی ڈے 2023 کے موقع پر  پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروگرام 11 سے 14 مئی 2023 تک منعقد ہونے والے قومی ٹیکنالوجی ڈے کے 25ویں سال کی تقریبات کا آغاز بھی کرے گا۔

کلیدی سائنسی منصوبے

اس اہم موقع پر وزیر اعظم ملک میں 5800 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے سائنسی اور تکنیکی ترقی سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف  کریں گے۔ یہ ملک میں سائنسی اداروں کو مستحکم  کرنے کے ذریعے آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے۔

جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں لیزر انٹرفیرومیٹر گریویٹیشنل آبزرویٹری – انڈیا (ایل آئی جی او – انڈیا) ہنگولی؛ ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور تحقیقاتی مرکز، جتنی، اڈیشہ؛ اور ٹاٹا میموریل اسپتال ممبئی کا پلاٹینیم جوبلی بلاک شامل ہیں۔

ایل آئی جی ا و- انڈیا ہنگولی، مہاراشٹرمیں تیار کیا جائے گا جو کہ دنیا بھر میں مٹھی بھر لیزر انٹرفیرومیٹر گریویٹیشنل  ویو آبزرویٹریوں میں  سے ایک ہوگا۔  یہ چار کلو میٹر بازو  کی لمبائی کا ایک  انتہائی حساس انٹرو فیرو میٹر ہے جو بڑے پیمانے پر فلکی طبعی اشیاء، جیسے کہ بلیک ہولز اور نیوٹرون ستاروں کے انضمام کے دوران پیدا ہونے والی کشش ثقل کی لہروں کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایل آئی جی او – انڈیا، امریکہ میں کام کرنے والی ایسی دو رسد گاہوں کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کرے گا ان میں سے ایک ہین فورڈ، واشنگٹن جبکہ دوسرا لیونگسٹن لوزینیا میں ہے۔

جو پروجیکٹ قوم کے نام وقف کئے جائیں گے ان میں فیوژن مولیبڈنیم-99 پروڈکشن فیسلیٹی ممبئی؛ریئر ارتھ پرمانینٹ میگنیٹ پلانٹ، وشاکھا پٹنم؛ نیشنل ہیڈرون بیم  تھیروپی کی سہولیت، نوی ممبئی؛ ریڈیولوجیکل ریسرچ یونٹ، نوی ممبئی؛ ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ کینسر، وشاکھاپٹنم؛ اور خواتین اور بچوں کے کینسر اسپتال کی عمارت، نوی ممبئی شامل ہیں۔

ریئر ارتھ پرمانینٹ میگنیٹ پلانٹ، بنیادی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں تیار کئے جاتے ہیں۔ وشاکھا پٹنم کے بھابھا تحقیقاتی مرکزکے کیمپس میں  ریئر ارتھ پرمانینٹ میگنیٹ کی تیاری کی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ یہ سہولیات مقامی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر قائم کی گئی ہیں اور مقامی وسائل سے حاصل کردہ دیسی نایاب  زمین مواد کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس سہولت کے ساتھ ہندوستان، ریئر ارتھ کے مستقل مقناطیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے منتخب ممالک کے گروپ میں شامل ہوجائے گا۔

ٹاٹا میموریل سینٹر، نوی ممبئی کی نیشنل ہیڈرون بیم تھیراپی کی سہولیت ایک جدید ترین سہولیت ہے، جو ارد گرد کے عام ڈھانچے تک کم سے کم خوراک کے ساتھ، ٹیومر تک تابکاری کی انتہائی درست ترسیل کے لیے کام کرتی ہے۔  ٹشو کو نشانہ بنانے کے لیے ، خوراک کی درست ترسیل، تابکاری کی تھیراپی کے ابتدائی اور تاخیر سے ہونے والے ضمنی اثرات کو کم کرتی ہے۔

فیوژن مولیبڈنیم-99 پروڈکشن فیسلیٹی، بھابھا اٹامک تحقیقی مرکزکے ٹرومبے کیمپس میں واقع  ہے۔ مولیبڈینم-99، ٹیکنیٹیم -99ایم کامنبع ہے، جو کینسر، دل کی بیماری وغیرہ کا پتہ لگانے کے لیے 85 فیصد سے زیادہ امیجنگ  کے طریقہ کار میں استعمال ہوتا ہے۔ اس سہولت سے ہر سال تقریباً 9 سے 10 لاکھ مریضوں کے اسکین کئے جانے کی امید ہے۔

سنگ بنیاد رکھنے اور کئی کینسر اسپتالوں کی وقفے سے ، ملک کے مختلف خطوں میں، عالمی معیار کے کینسر  کی دیکھ بھال کی فراہمی  میں اضافہ ہوگا۔

اٹل اختراعی مشن اور دیگر اجزاء

قومی ٹیکنالوجی ڈے 2023 کے موقع پر، پروگرام اور تقریبات میں  اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس سال کے قومی ٹیکنالوجی کے موضوع کو اجاگرکرتے ہوئے، اے آئی ایم پویلین، متعدد جدید منصوبوں  کی نمائش کرے گا اور زائرین کو لائیو ٹنکرنگ اجلاس دیکھنے، ٹنکرنگ کی سرگرمیوں میں مشغول ہونے، اسٹارٹ اپس کی شاندار اختراعات اور مصنوعات  کی مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا، اس میں متعدد  مصروفیت والےزونس اے آر / وی آر، دفاعی ٹیک، ڈیجی یاترا، ٹیکسٹائل اور  لائف سائنسز وغیرہ شامل ہوں گے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ماضی قریب میں  ہندوستان میں حاصل کردہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کی نمائش کرنے والے ایکسپو   کابھی افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع  پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کریں گے۔

 قومی ٹیکنالوجی ڈے منانے کا آغاز، سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی نے 1999 میں ، ہندوستانی سائنسدانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کو اعزازدینے کے لیے کیا تھا، جنھوں نے ہندوستانی کی سائنسی اور ٹیکنالوجی ترقی کے لیے کام کیا اور مئی 1998 میں پوکھرن ٹیسٹوں کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔ قومی ٹیکنالوجی ڈے، ہر سال 11 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اسے ہرسال ایک نئے اور مختلف موضوع کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے ’اسکول سے اسٹارٹ  ا پس تک – اگنیٹنگ ینگ مائنڈ ٹو انوویٹ‘۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.4989



(Release ID: 1923127) Visitor Counter : 130