امور خارجہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی جی20 صدارت: ترقیاتی ورکنگ گروپ (ڈی ڈبلیو جی) کی تیسری میٹنگ


گوا میں تیسری ڈی ڈبلیو جی میٹنگ کے دوران منعقد خواتین کی قیادت میں ترقی پر نمائش (9-11 مئی 2023)

Posted On: 09 MAY 2023 4:39PM by PIB Delhi

خواتین و ترقی اطفال کی وزارت نے وزارت خارجہ کے تعاون سے گوا میں جی 20 ترقیاتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے دوران بھارت کی خواتین کی قیادت والی پہل کی عکاسی کرنے والی ایک نمائش کااہتمام کیا ہے ۔ اس کابنیادی موضوع ہے ‘‘ ایکو’’- یعنی (ای سی ایچ او –ایکنامی ود سیف کلائمیٹ اینڈہیلتھ لیڈس ٹو گریٹر اپارچونٹیز) محفوظ ماحولیات اور صحت کے ساتھ معیشت زیادہ مواقع کی طرف لے جاتی ہے ۔ ‘‘ایکو’’ کا موضوع خواتین کی قیادت والی ترقی کے اثرات اور پائیدار ترقی میں اس کے اہم رول کو نمایاں کرتا ہے ۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی کے ذریعہ لگائی گئی اس نمائش میں خواتین کی قیادت کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ کیسے ‘‘خواتین کی قیادت میں ترقی ’’ مرد و عورت پر مبنی منصفانہ اور مستحکم مستقبل کی بنیاد ہے ۔ یہ نمائش عالمی اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی )، خاص طور پر ایس ڈی جی 5 کو حاصل کرنے میں خواتین کی اہمیت اور ناگزیر رول کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے ۔

خواتین صنعت کاروں کے ذریعہ تصور کردہ، ڈیزائن اور تیار کردہ مصنوعات جیسے ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل کے سامان ؛ دستکاری؛ چائے ، مسالے، آیورویدک مصنوعات اور بازار پر مبنی غذائی پیداوار اس نمائش میں رکھے گئے تھے۔  اس پروگرام کی دیگر چیزوں میں خواتین کے کھلونے بنانے، بنائی کرنے، ٹیکنالوجی وغیرہ کے ساتھ کام کرنے، کاریگروں کے ذریعہ لائیو ڈیمو کا 3 ڈی ہولوگرام کے ساتھ ایک شاندار ڈیجیٹل تجربہ، ٹیسٹنگ زون اور آیورویدک ڈاکٹروں کے ذریعہ پراکرتی کی جانچ شامل تھا۔

ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی خواتین نمائندگان ، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کپڑے کی وزارت، ایپیڈا، ٹی بورڈ، اسپائس بورڈ ،امبی ادیوگنی پرتشٹھان ، یونتی فاؤنڈیشن، کلیان شاستر، خواتین سیلف ہیلپ گروپ  اور خواتین کی قیادت والے اسٹارٹ اپ اور صنعتیں جیسے سی 6، جل سکھی  اور ڈیجیٹل سکھی نے اس نمائش میں شرکت کی ۔

*******

 

ش ح۔  ق ت۔ ف ر

U. No. 4970


(Release ID: 1922994) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil