وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں اسرائیلی وزیر خارجہ جناب ایلی کوہن سے ملاقات کی؛ دفاعی ساز و سامان کی مشترکہ پیداوار کے لیے ہندوستان میں اسرائیلی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری میں اضافے کا مطالبہ کیا


اسرائیل نے ہندوستان کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی میں شراکت داری کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے

Posted On: 09 MAY 2023 7:19PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 09 مئی 2023 کو نئی دہلی میں وزیر خارجہ جناب ایلی کوہن کی قیادت میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسرائیلی کمپنیوں کے تعاون کو تسلیم کیا اور انہیں ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے اور ہندوستان میں دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے لیے ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

اسرائیلی وزیر نے ہندوستان کی دیسی ساختہ کوشش میں اسرائیل کے مسلسل تعاون کی تصدیق کی اور جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون اور شراکت داری کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4956


(Release ID: 1922960) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil