ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جنوبی افریقہ سے لائی گئی  مادہ چیتا     ‘‘دَکشا’’  کی کونو نیشنل پارک میں 9؍ مئی کو موت

Posted On: 09 MAY 2023 6:26PM by PIB Delhi

جنوبی  افریقہ سے لائی گئی مادہ چیتا دکشا   کی 9 ؍ مئی 2023 کو کونو نیشنل پارک میں موت ہو گئی۔9؍ مئی 2023 کو صبح 10 بج  کر 45 منٹ پر دکشاکو نگرانی  ٹیم نے انتہائی زخمی حالت میں پایا تھا۔ جانوروں کے ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا، لیکن اسی دن 12 بجے دوپہر میں  دکشا   کی  افسوسناک طور سے موت واقع ہو گئی۔

 

بظاہر یہ زخم مادہ چیتا دکشا کی کسی نر چینے کے ساتھ جنسی اختلاط یا اس کی کوشش میں نر چیتے کی جانب سے لگائے گئے لگتے ہیں۔ جنسی اختلاط کے دوران نر چیتے کی جانب سے اس طرح کے پرتشدد رویے کی بہت مثالیں ملتی ہیں۔ اس طرح کی صورتحال میں  نگرانی ٹیم مداخلت نہیں کر سکتی ہے اور ایک طرح سے اس صورتحال میں درمیان میں آنا نا ممکن ہوتا ہے۔ مادہ چیتا   دکشا   کا پوسٹ مارٹم جانوروں کے ڈاکٹر طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق کر رہے ہیں۔ 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 4951



(Release ID: 1922921) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu