نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
انڈین اسپورٹس اتھارٹی نے ماسکو وُشو اسٹارس چیمپئن شپ کے ایوارڈ یافتگان کا اعزاز کیا
Posted On:
09 MAY 2023 4:30PM by PIB Delhi
ماسکووُشو اسٹارش چیمپئن شپ کے میڈل فاتحین کو منگل کے روز انڈین اسپورٹس اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ ایکتا ونشنوئی اور جناب شیو شرما نے اعزاز سے سرفراز کیا۔ خاتون کھلاڑیوں نے روس میں اس ماہ ہوئے مقابلے میں کل 17میڈل جیتے ہیں۔
یہ تمام خاتون کھلاڑی ایک سال تک ہندوستان میں منعقد کھیلو انڈیا خاتون لیگ میں شامل تھیں۔ خاتون کھلاڑیوں نے ماسکو میں سانڈا (فائٹ) اور تاوولو میں جونیئر، سب –جونیئر اور سینئر خاتون زمر میں 10گولڈ، 4سلور اور 3کانسے کے میڈل جیتے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اس سے پہلے ٹوئٹ کرکے ایتھلیٹوں کو مبارکباد دی اور کہا’’ یہ فخر کی بات ہے کہ ہماری لڑکیاں ہمارا سر فخر سے بلند کررہی ہیں اور ملک کو کھیلو انڈیا ویمن لیگ کا فائدہ مل رہا ہے۔ کھیلو انڈیا لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑی روس میں منعقد ماسکو وُشو اسٹارس چمپئن شپ میں 17میڈل کے پوڈیم پر ہیں۔‘‘ اس ٹوئٹ کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایتھلیٹوں کے لئے مبارکباد کے پیغام کے ساتھ ری ٹوئٹ کیا گیا۔
خاتون کھلاڑیوں نے میڈل جیتنے کے لئے وُشو کے مرکز چین اور انڈونیشیا کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ ماسکو مقابلے کے لئے لڑکیوں، جس میں ایس اے آئی این سی آئی ایتھلیٹ شامل تھے، کی شراکت داری سرکاری خرچ پر منظور کی گئی تھی۔
قابل احترام وُشو ایتھلیٹ پوجا کادیان ،2018 کی ارجن ایوارڈ یافتہ، جو وُشو ٹیم کے کوچوں میں سے ایک ہیں، نے کہا، ’’پچھلے برسوں میں ، وُشو ایتھلیٹوں کو ماسکو اسٹارس چمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے ہر ایک کو 1.5لاکھ روپے کی ادائیگی کرنی پڑتی تھی۔ اس بار یہ مفت تھا، کیونکہ سرکا ر نے دورے کا انعقاد کیا تھا۔‘‘
وُشو عالمی چمپئن شپ (2017)گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون پوجا نے کہا ’’ہم ان لڑکیوں میں سے اپنے ایشیائی کھیلوں کے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کررہے ہیں۔ کھیلوانڈیا اسکیم بھی خواتین کی ترقی کے لئے بہت کچھ کررہی ہے اور میں زیادہ لڑکیوں کے حصہ لینے اور اعلیٰ ترین سطح پر کارکرردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ضروری پلیٹ فارم حاصل کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔‘‘
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(09.05.2023)
(U: 4945)
(Release ID: 1922916)
Visitor Counter : 108