امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مغربی بنگال میں لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
جناب امت شاہ نے آئی سی پی پیٹرا پول میں بی ایس ایف کی نئی تعمیر شدہ سرحدی چوکیوں (بی او پیز) میتری دوار اور دیگر عمارتوں کا بھی غیر روایتی طور پر افتتاح کیا
لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے نہ صرف ہندوستان کی معیشت کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ ہندوستان کے دوستی کے پیغام کی سفیر بھی ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو ایک نئی رفتار، سمت اور جہت فراہم کی ہے
ہندوستان کی سرحدی پالیسی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تجارت کے معاملے پر بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے روابط اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم کی رہنمائی میں ایک نئی پالیسی مرتب کی گئی ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے سرحدی انفراسٹرکچر، تجارت، عوام سے عوام کے رابطے اور سرحدی گاؤں کی ترقی کی سمت میں بہت سے اہم اقدمات کئے ہیں
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی سرحدی سلامتی کی پالیسی بہت واضح اور درست ہے، سرحدی علاقوں میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے اور سرحدی دیہاتوں میں فلاحی اسکیموں کے فوائد فراہم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ہی متعلقہ دیہاتوں میں رابطے کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت سرحدی دیہاتوں میں تجارت، صنعت اور مقامی لوگوں کے لیے ووکل برائے لوکل پیغام عام کرنے کی کوششیں کر رہی ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 2017-2016 کی 18,000 کروڑ روپے کی تجارتی رقم 2023-2022 میں 30,000 کروڑ تک پہنچ گئی ہے اور زمینی بندرگاہوں سے 20 لاکھ سے زیادہ مسافروں کا گزر ہوا ہے
زمینی بندرگاہوں کی ترقی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اس سمت میں پیش رفت کی ہے اور پچھلے 5 برسوں میں کئی قدم اٹھائے گئے ہیں
ہندوستان کی زمینی سرحدوں کی حفاظت کا بی ایس ایف کے بغیر تصور نہیں کیا جا سکتا۔ سرحد پر جب بی ایس ایف کے جوان متعین ہوتے ہیں تو ملک کی زمینی سرحدوں کی حفاظت کے تعلق سے کوئی کی فکر مند نہیں رہتا
مرکزی وزیر داخلہ نے گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
09 MAY 2023 5:15PM by PIB Delhi
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مغربی بنگال میں لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب امت شاہ نے آئی سی پی پیٹرا پول میں بی ایس ایفکی نئی تعمیر شدہ سرحدی چوکیوں (بی او پیز) میتری دوار اور دیگر عمارتوں کا بھی روایتی طور پر افتتاح کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نشیتھ پرمانک، بندرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب شانتنو ٹھاکر، لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین اور بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی معززین موجود تھے۔ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور بی ایس ایف کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور بھومی پوجن آج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تنظیم کے طور پر لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نہ صرف ہندوستان کی معیشت کی رفتار بڑھانے میں مدد کرتی ہے بلکہ یہ ادارہ ہندوستان کے دوستی کے پیغام کا سفیر بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا ایک بہت بڑا ادارہ ہے جو تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہندوستان کی 15 ہزار کلومیٹر طویل زمینی سرحد پر محیط ہمارے ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2016 سے تنظیم کو ایک نئی رفتار، سمت اور جہت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 600-700 سے زائد ٹرک تجارتی مقصد کے لیے پیٹرا پول آتے ہیں جس کی وجہ سے بھیڑ بھاڑ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ بہر حال اب دوسرے کارگو گیٹ کی تعمیر سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ 2016 سے 2022 کے درمیان لینڈ پورٹ کارگو اور مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ 2017-2016 میں تجارتی رقم 18,000 کروڑ روپے تھی۔ یہ رقم اب 30,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جو لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2023-2022 میں 20 لاکھ سے زیادہ مسافر زمینی بندرگاہوں سے گزرے ہیں۔ علاوہ ازیں 2021 میں پیٹرا پول میں مسافر ٹرمینل کی عمارت کی تعمیر کے بعد سالانہ 5 لاکھ مسافروں کییعنی روزانہ تقریباً 11000 مسافروں کو نقل و حرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مشترکہ ثقافت، زبان، فن اور زندگی کی روایات کی قدروں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں کوئی خلل نہیںڈال سکتا۔ جناب شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہزاروں سالوں سے ایک ہی ثقافت کی پیروی کی ہے اور بنگلہ دیش کی پیدائش سے لے کر آج تک ہندوستان نے بنگلہ دیش کی تاریخ میں ہمیشہ دوستانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جدوجہد آزادی میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی خدمات سنہری الفاظ میں لکھی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج تک کے خوشگوار اور گرمجوشی کے تعلقات یہاں سے صرف نئی توانائی اور رفتار حاصل کریں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ بنگال کی سرحد پر ایک پولیس اسٹیشن کی عمارت، ہاسٹل اور بی ایس ایف کے 7 مختلف پولیس اسٹیشنوں کا آج افتتاح کیا گیا ہے جس کی لاگت 108 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی سرحدی پالیسی میں تجارت کے معاملے پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ ہندوستان کی 15,000 کلومیٹر سے زیادہ کی زمینی سرحد 7 ممالک کو چھوتی ہوئی گزرتی ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات اور تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی پالیسی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سرحدی انفراسٹرکچر، کنیکٹیویٹی، تجارت، لوگوں سے عوام کے رابطے اور سرحدی گاؤں کی ترقی کے تعلق سے کمی پائی جاتی تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سرحدی بنیادی ڈھانچہ ترقی کر رہا ہے، رابطہ بڑھ رہا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت اضافہ پذیر ہے۔ اسی کے ساتھ عوام سے عوام کے رابطے میں بھی بہتری آ رہی ہے اور سرحدی گاؤں کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سرحدی گاؤوں کو ملک کے پہلے گاؤں کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی سرحدی سلامتی کی پالیسی بہت واضح اور درست ہے۔ مرکزی حکومت سرحدی علاقوں میں مضبوط بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر کام کر رہی ہے اور ملک کے دیگر دیہاتوں کی طرح سرحدی دیہاتوں میں بھی فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ان دیہاتوں میں رابطے کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی تجارت کو فروغ دے کر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت سرحدی دیہاتوں میں کاروبار، صنعت اور مقامی لوگوں کے لیے ووکل برائے لوکل پیغام کو عام کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ زمینی بندرگاہوں کی ترقی نہ صرف وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے بلکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو یقینی بنانے کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے قدم ہندوستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ سفیر کی طرح کام کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں پورٹ آٹومیشن سسٹم، لینڈ پورٹ مینجمنٹ سسٹم، لینڈ پورٹ ڈیجیٹل سیکورٹی اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، ڈیجیٹل پورٹ ایسٹ مینجمنٹ سسٹم، سوویدھا پورٹل، اٹاری میں ایک مربوط چیک پوسٹ اور اگرتلہ لینڈ پورٹ پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کئی اقدامات کئے ہیں اور اپنے قیام کے تمام مقاصد حاصل کئے ہیں۔
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ برفانی چوٹیوں سے لے کر صحرائی علاقوں تک اور زمینی سرحد سے لے کر خلیج بنگال تک بارڈر سیکورٹی فورس نے ہر جگہ ہماری زمین اور سرحدوں کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے بغیر ہندوستان کی زمینی سرحدوں کی حفاظت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ جناب شاہ نے کہا کہ سرحد پر جب بی ایس ایف کے جوان متعین ہوتے ہیں تو ملک کی زمینی سرحدوں کی حفاظت کے تعلق سے کوئی کی فکر مند نہیں رہتا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1922902)
Visitor Counter : 147