مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم اوایچ یو اے) اور ریلوے کی وزارت(ایم اوآر) نے، مشترکہ طور پر جے آئی سی اے کے ساتھ پروجیکٹ اسمارٹ کے لیے، مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 08 MAY 2023 3:58PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OO7E.png

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم اوایچ یو اے) اور ریلوے کی وزارت نے مشترکہ طور پر، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کے ساتھ ’ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کے اطراف اسٹیشن ایریا ڈیولپمنٹ‘ (پروجیکٹ-اسمارٹ) کے لیے، ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ پروجیکٹ- اسمارٹ، ممبئی - احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے(ایم اےایچ ایس آر) اسٹیشنوں کے آس پاس کے علاقوں کو ترقی دینے کا تصور کرتا ہے تاکہ مسافروں اور دیگر شراکت داروں کی رسائی اور سہولت کو بڑھایا جاسکے اور اسٹیشن کے علاقوں کے آس پاس معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ پروجیکٹ، ریاستی حکومتوں، میونسپل کارپوریشنوں اور شہری ترقیاتی اتھارٹیز کی ایم اے ایچ ایس آر اسٹیشنوں کے ارد گرد کے علاقوں کی منصوبہ بندی، ترقی اور انتظام کرنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ مفاہمت نامہ پر چار ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشنوں کے لیے دستخط کیے گئے تھے- گجرات میں سابرمتی، سورت اور مہاراشٹر میں ویرار اور تھانے؛ سورت، کےراستے میں 12 اسٹیشنوں میں سے، ویرار اور تھانے گرین فیلڈ ہیں جبکہ سابرمتی براؤن فیلڈ کی ترقی ہے۔

ایم اوایچ یو اے، گجرات، مہاراشٹر کی حکومتیں اور جےآئی سی اے، پروجیکٹ – اسمارٹ کے لیے دہلی، احمد آباد اور ممبئی میں سیمینار اور فیلڈ وزٹ کا ایک سلسلہ منعقد کر رہے ہیں ۔ سیریز کا پہلا سیمینار 8 مئی 2023 کو تعمیر بھون، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا ہے۔؛جس میں جاپان ایمبیسی، جے آئی سی اے ہیڈ کواٹر، جے آئی سی اے کے ہندوستانی دفتر، جے آئی سی اے کے ماہرین کی ٹیم، وزارت ریلوے، نیشنل ہائی سپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ،ایم او ایچ یواے، ٹی سی پی او کے افسران نے غور و خوض کیا۔

سیمینار کے مباحثے، سابرمتی، سورت، ویرار اور تھانے ایچ ایس آر اسٹیشنوں کے لیے ’اسٹیشن ایریا ڈیولپمنٹ پلانز‘ اور ماڈل ہینڈ بک کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے، جس میں جاپان، ہندوستان اور دیگر ممالک میں ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ (ٹی او ڈی) اور اسٹیشن ایریا ڈویلپمنٹ کے لئے اختیار کردہ تجربات اور طریقہ کار شامل ہو گے۔

*****

U.No.4893

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1922580) Visitor Counter : 120