وزارت دفاع
بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے 64 واں یوم تاسیس منایا۔ مملکتی وزیر دفاع نے آرگنائزیشن کے اہلکاروں کی بہتر تربیت کے لئے پُنے میں ٹیکنیکل کمپلیکس اور خودکار ڈرائیونگ ٹریک کا افتتاح کیا
احسن کارکردگی اور کام میں شفافیت کادائرہ وسیع کرنے کے لئے سافٹ ویئر لانچ کیا۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن اور گارڈِن ریچ شِپ بلڈرس اینڈ انجنیئرس لمیٹیڈ (جی آر ایس ای) نے مقامی درجے کے 70 آر ڈبل لین ماڈیولر پلوں کی تعمیر کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے دفاعی تیاریوں کو مضبوط کیا ہے اور سرحدی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا ہے: جناب اجے بھٹ
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ‘‘نیا ہندوستان مضبوط اور با صلاحیت ہے جو کسی کے آگے نہیں جھکے گا’’
Posted On:
07 MAY 2023 4:29PM by PIB Delhi
بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے 07 مئی 2023 کو ملک بھر میں اپنے تمام دستوں میں اپنا 64 واں یوم تاسیس منایا۔ پُنے کے بی آر او اسکول اینڈ سنٹر میں 'چیف انجینئرز اور ایکوپمنٹ مینجمنٹ کانفرنس' کے عنوان سے اصل تقریب کا انعقاد کیا گیا جسے مملکتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے اپنی شرکت سے نوازا۔ اس دن کو منانے کے لیے مملکتی وزیر دفاع نے بی آر او ٹیکنیکل ٹریننگ کمپلیکس اور اس کے احاطے میں ایک خودکار ڈرائیونگ ٹریک کا افتتاح کیا۔ یہ سہولتیں بی آر او اہلکاروں کی تربیت کے معیار میں اضافہ کریں گی اور اس سے انہیں مختلف آزمائشوں سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر 'ڈیجیٹل انڈیا' اقدام کے ایک حصے کے طور پر تیار کردہ بی آر او سینٹرک سافٹ ویئر کو بھی لانچ کیا گیا۔ یہ سافٹ ویئر- ریکروٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم، الیکٹرانک میزرمینٹ بک اور ورک مینجمنٹ سسٹم - کو بی آر او کے کام کے مختلف پہلوؤں کو خودکار بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد احسن طور پر تیز پیداوار اور شفافیت میں اضافہ کرنا ہے۔
اس کے علاوہ، بی آر او اور جی آر ایس ای کے درمیان مقامی درجے کے 70 آر ڈبل لین ماڈیولر پلوں کی تعمیر کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ یہ پل مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو تقویت دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ایک تنظیم کے طور پر بتدریج ترقی کرنے کے لیے بی آر او کے تصور شدہ کئی دستاویزات میں 'بی آر او ویزن ایٹ 2047' پر ایک مونوگراف؛ روڈ نعروں کا ایک مجموعہ؛ طبی اداروں کی بہتری اور معیاری کاری؛ کوالٹی کنٹرول لیباریٹریوں اور پلوں کے ڈیزائن اور ڈیفنس ایکسی لینس (آئیڈیکس) کے لیے اختراعات کے مسائل سے رجوع کرنے والے بیانات سمیت بی آر او کے اثاثوں کی نگرانی کے لیے سیٹلائٹ کا استعمال بھی شامل ہے۔ سینک سماچار کے خصوصی بی آر او ایڈیشن کے ساتھ ان کی نقاب کشائی بھی مملکتی وزیر دفاع نے کی۔ سینک سماچار ایک پندرہ روزہ جریدہ ہے جسے وزارت دفاع کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔ متعلقہ ایڈیشن میں بی آر او کی کامیابیوں اور جاری منصوبوں کے علاوہ بی آر او کی تاریخ شامل ہے۔
اس تقریب میں جناب اجے بھٹ نے ’ایکتا اوم شردھانجلی ابھیان‘ کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ یہ ایک کثیر ماڈل مہم ہے جو 10 اپریل 2023 کو شروع ہوئی تھی۔ ایڈونچر اور بیداری سے بھری اس مہم میں تنظیم کے تمام افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ موٹر سائیکل اور فور وہیل ڈرائیوز پر مشتمل اس مہم میں مختلف سرحدی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ٹیموں نے مٹی کے نمونے، دریاؤں/جھیلوں/ آبی ذخائر اور مقامی پودے کے نمونے جمع کئے۔ جنہیں مملکتی وزیر دفاع اور دیگر نے بی آر او اسکول اینڈ سنٹر میں لگائے تھے۔
اپنے خطاب میں جناب اجے بھٹ نے بی آر او کی تمام صفوں کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعمیر کردہ سڑکوں، پلوں اور سرنگوں سے نہ صرف مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ سرحدی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔ انہوں نے سیلا ٹنل اور نیچیفو ٹنل کے پروجیکٹوں میں نمایاں پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
سرحدی علاقوں کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے مملکتی وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ’نیو انڈیا‘ کو بے مثال رفتار سے فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانچویںبڑی معیشت بن چکے ہیں اور کئی ممالک کو فوجی ساز و سامان برآمد کر رہے ہیں۔ یہ ’نیو انڈیا‘ مضبوط ہے اور اپنے مفادات کا خیال رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم کسی کے سامنے جھکیں ہیں اور نہ ہی جھکیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے تمام رینکوں کو زور اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی آر او 'ہم یا تو راستہ تلاش کریں گے یا بنائیں گے' کے منتر کے مطابق ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا۔
بی آر او نے چھ دہائیوں سے زائد عرصے میں 61,000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، 900 سے زیادہ پل، چار سرنگیں اور 19 ہوائی اڈے تعمیر کیے ہیں۔ یہ سارے کام
ہندوستان کی سرحدوں پر اور دوست بیرونی ممالک بشمول بھوٹان، میانمار، افغانستان اور تاجکستان میں مشکل حالات میں کئے گئے ہیں۔۔
بی آر او نے 2023-2022 میں 103 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کیے،یہ تعداد کسی بھی ایک سال میں تنظیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔ ان میں مشرقی لداخ میں شیوک پل اور اروناچل پردیش میں الونگ-ینکیونگ روڈ پر لوڈ کلاس 70 کے اسٹیل آرچ سیوم پل کی تعمیر کا کام شامل ہے۔ یہ اور اسی طرح کے دیگر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل پروجیکٹوں کو گزشتہ ایک سال کے دوران وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ قوم کو وقف کر چکے ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1922425)
Visitor Counter : 146