وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی کوسٹ گارڈ، مالدیپ کے سمندر سے بچائے گئے دس ماہی گیروں کو گھر لے آئے

Posted On: 06 MAY 2023 7:06PM by PIB Delhi

مالدیپ کے سمندر سے بچائے گئے دس ہندوستانی ماہی گیروں کو، 06 مئی 2023 کو ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ذریعہ بحفاظت وشاکھاپٹنم لایا گیا ہے۔

یہ ماہی گیر 16 اپریل 2023 کو تمل ناڈو کے کنیا کماری کے قریب تھینگا پٹنم سے سمندر میں داخل ہوئے تھے۔ تاہم، ان کی کشتی کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور وہ بغیر کسی مدد کے 05 دن تک، بنا کسی مدد کے مالدیپ کے علاقے کی طرف جا نکلے۔ ان ماہی گیروں کو ، 26 اپریل 2023 کو ، ایم وی فیوریس نے ،ہندوستانی کوسٹ گارڈ ایم آر سی سی کے ساتھ تعاون سے، مالدیپ کے سرچ اینڈ ریسکیوخطے کے ساتھ مل کر بچایا تھا۔کوسٹ گارڈ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی) سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، آئی سی جی ایس وگراہ کو، ان بچائے گئے ماہی گیروں کو، اندومان و نکو بار جزائر میں، کیمبل بے سے گزرنے والے تجارتی جہاز سے نکالنے کے لیے، روانہ کیا گیا تھا۔

دس ماہی گیروں میں سے آٹھ کا تعلق کیرالہ کے وِجنجم سے ہے جبکہ دو کا تعلق تمل ناڈو کے کنیا کماری سے ہے۔ بچائے گئے تمام دس ماہی گیروں کا ابتدائی طبی معائنہ، کوسٹ گارڈ کے جہاز پر کیا گیا اور سبھی صحت مند پائے گئے۔

*****

U.No.4868

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1922381) Visitor Counter : 137