ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائیکل ریلی، درختوں کا شمار اور درختوں سے بغل گیر ہونے کی سرگرمیاں پائیدار طرز زندگی کے پروگراموں کی ترجمان ہیں

Posted On: 06 MAY 2023 7:37PM by PIB Delhi

عالمی یوم ماحولیات (5 جون) ایک ایسا موقع ہے جو ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو ماحولیات کے لئے بیدار اور سرگرم عمل ہونے کے لیےیکجا کرتا ہے۔ اس سال حکومتِ ہند کی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے 2023 کے عالمی یوم ماحولیات کو طرزِ حیات برائے ماحولیات مشن پر زور دینے کے ساتھ منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گلاسگو میں 2021  میں یو این ایف سی سی سی  کوپ 26 میں عالمی رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس میں طرزَ حیات برائے ماحولیات کا تصور عزت مآب وزیر اعظم نے پیش کیا تھا۔ اور پائیدار طرز زندگی اور طریقوں کو اپنانے کے لیے عالمی کوششوں کو دوبارہ بیدار کرنے کے لیے ایک واضح پکار دی تھی۔ ان تقریبات کے سلسلے میں طرزِ حیات برائے ماحولیات پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

1۔ نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ)

این ایم این ایچ نے این زیڈ پی کے تعاون سے بائی سائیکل ریلی اور اسکول اور ویٹرنری کالج کے طلبا کے لیے ایک انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا۔ طلباء نے عہد کیا کہ وہ طرزِ حیات برائے ماحولیات کی تحریک کو اپنییومیہ  زندگی میں اپنائیں گے۔ مہم کے دوسرے دن کا آغاز کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، اشوک پلیس، بنگلہ صاحب مارگ، نئی دہلی کے 155 اسکولی طلبا اور پنڈت دین دیال اپادھیائے پشو چکتسا وگیان وشو ودیالیہ ایوم گئو-انوسندھان سنستھان، متھرا، اتر پردیش کے 55 طلبا کے چڑیا گھر کے دورے سے ہوا۔ دورے کے بعد شرکا کا تعارف طرزِ حیات برائے ماحولات مشن کے مقاصد سے کرایا گیا اور طرزِ حیات برائے ماحولیات مشن پر حلف بھی دلایا گیا۔ اس کے بعد طرزِ حیات برائے ماحولیات مشن کو فروغ دینے کی کارروائی پر عمل کرنے کے لیے شرکا نے انفرادی طور پر حلف لئے۔ ان سرگرمیوں کے علاوہ مشن لائف پر شرکا کیلئے ایک فلم کی بھی نمائش کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q1QC.jpg 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MWA3.jpg

یہ دن ایک سائیکل ریلی کے ساتھ مکمل کیا گیا جس کا مقصد طرزِ ھیات برائے ماحولیات مشن کے تحت توانائی کی بچت کے مرکزی خیال کو فروغ دینا ہے۔ نیشنل زولوجیکل پارک میں اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد فطرت سے وابستہ رہ کر پائیدار طرز زندگی کے تصور کو فروغ دینے کے لیےبیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو جوڑنا تھا۔ پروگرام کا اختتام ووٹ فار لائف کے نعروں کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F1SC.jpg

 

قدرتی تاریخ کے علاقائی عجائب گھروں کے واقعات

آر ایم این ایچ، میسور نے طلبا اور عام لوگوں کے لیے مشن لائف (ماحولات کے لیے طرزِ حیات) کے حصے کے طور پر کیمپس میں درختوں کی گنتی کی سرگرمی کا انعقاد کیا اور بات چیت/ ماحول دوست مذاکرات کے ساتھ ساتھ ماحول دوست طرز زندگی کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KGB3.jpg

آر ایم این ایچ، بھونیشور نے مدرس پبلک اسکول، بھوبنیشور کے 200 طلبا کے لیے مشن لائف (ماحولیات کے لیے طرزِ حیات) کے حصے کے طور پر درختوں کی چھالوں اور اس سے وابستہ کیڑوں کی مختلف اقسام کو جاننے اور سمجھنے کے لیے کیمپس میں درختوں سے بغل گیر ہونے سرگرمی کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MA5T.jpg

 

2۔ زولوجیکل سروے آف انڈیا

ڈاکٹر دھریتی بنرجی، ڈائرکٹر، زیڈ ایس آئی نے بردوان یونیورسٹی، مغربی بنگال کے تقریباً 120 طلبا سے پائیدار ماحول کے لیے حیاتیاتی تنوع کے کردار پر خطاب کیا جس کا مقصد مشن لائف پر بیداری پھیلانا اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو متحرک کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006R496.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007G3B7.jpg

****

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1922328) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi