ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سینٹرل ایشین فلائی وے (سی اے ایف) میں ہجرت کرنے والے پرندوں اور ان کے رہائش کے علاقوں کے تحفظ کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے رینج کے ممالک کی میٹنگ
Posted On:
06 MAY 2023 12:54PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آ ب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام/ کنونشن آن مائیگریٹری اسپیشیز (یو این ای پی/سی ایم ایس ) کے تعاون سے نئی دہلی میں 2 سے 4 مئی 2023 تک سنٹرل ایشین فلائی وے (سی اے ایف )میں ہجرت کرنے والے پرندوں اور ان کے رہائش کے علاقوں کے تحفظ کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے رینج کے ممالک کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے میٹنگ کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں وزیر موصوف نے گلاسگو میں سی او پی - 26 میں لائف (ماحولیاتی تحفظ کے واسطے ماحول کے لیے طرز زندگی) کو اپنانے کے وزیر اعظم کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا کہ:
’’...اس بات سے ہمیں بے حد اطمینان ملتا ہے کہ ہم نے ایک ایکشن پلان مرتب کرنے کے لیے سنٹرل ایشین فلائی وے کے رینج ممالک کی اس میٹنگ میں ان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک پائیدار طرز زندگی کو اپنانا جو ہجرت کرنے والے پرندوں سمیت تمام زندگی کی شکلوں کے ساتھ رہنے کے موافق ہے، آنے والے برسوں میں ان کے مسلسل وجود کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔ یہ وزیر اعظم کی لائف تحریک سے مطابقت رکھتا ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کے واسطے ماحولیات کے لیے طرز زندگی کی اپیل کرتا ہے، اور کرہ ارض کے تئیں ہماری ذمہ داری کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس میٹنگ کے ذریعے، ہم سینٹرل ایشین فلائی وے میں تحفظ اور پائیدار ترقی کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں…‘‘
اس میٹنگ میں آرمینیا، بنگلہ دیش، قزاقستان، کرغزستان، کویت، منگولیا، عمان، سعودی عرب، تاجکستان اور ازبکستان سمیت سی اے ایف خطے کے گیارہ ممالک نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ ریپٹرس ایم او یو اور سی ایم ایس ، اے ای ڈبلیو اے کے سیکرٹریٹ اور چیف وائلڈ لائف وارڈنس آف اسٹیٹ ہندوستان کے سائنسی اداروں، بین الاقوامی اور قومی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور اس موضوع کے ماہرین نے شرکت کی۔
مندوبین نے سینٹرل ایشین فلائی وے کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک کے بارے میں غور کیار اس پر اتفاق کیا۔ انہوں نے عمل درآمد کے لیے ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور سی ایم ایس، سی اے ایف ایکشن پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک ڈرافٹ روڈ میپ پر اتفاق کیا۔ یہ اس میٹنگ نے سی اے ایف رینج کے ممالک کے لیے ہجرت کرنے والے پرندوں اور ان کے رہائش گاہوں کے پائیدار تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تعاون اور خیالات اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرایا۔
میٹنگ کے دوران ہونے والی بات چیت نے ہجرت کرنے والے پرندوں اور ان کے رہائش کے عللاقوں کے تحفظ کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ ادارہ جاتی فریم ورک کے طریقہ کار کی طرف بھی رہنمائی کی۔ میٹنگ میں اس اقدام کو مزید مضبوط اور باضابطہ بنانے کے لیے مجموعی طور پر اتفاق رائے ہوا۔ سنٹرل ایشین فلائی وے اقدام کو باضابطہ طور پر ہجرت کرنے والے پرندوں اور ان کے رہائش کے علاقوں کے تحفظ کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا گیا۔
مندوبین نے پرندوں کی سینگچوری کے انتظام کو سمجھنے اور پرندوں کی سینگچوریز کے بندوبست کے لیے ہندوستان میں اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کو جاننے کے لیے سلطان پور نیشنل پارک، گروگرام، ہریانہ کا فیلڈ دورہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 4863
(Release ID: 1922294)
Visitor Counter : 150