بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب شانتنو ٹھاکر نے وی او چدمبرانار پورٹ پر توتیکورین سے مالدیپ کے درمیان ڈائریکٹ شپنگ سروس کا جھنڈی دکھاکر آغاز کیا
اس سروس کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’نیبر ہّڈ فرسٹ پالیسی‘ اور خطے میں سبھی کے لیے سلامتی اور ترقی کے وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو تحریک ملے
ہم وزیر اعظم کی قیادت میں اور مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال جی کی رہنمائی میں پرعزم ہیں کہ کو آپریٹیو کوششوں سے بحر ہند خطے (آئی او آر) اور پوری دنیا میں ہمارے ملکوں کی تجارت اور سمندری شعبوں کو فروغ ملے گا:جناب شانتنو ٹھاکر
Posted On:
05 MAY 2023 6:39PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے آج توتیکورین سے مالدیپ کے درمیان براہ راست شپنگ سروس کے طور پر وی او چدمبرانار پورٹ سے ایم وی ، ایم ایس ایس گلینا جہاز کو کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے جون 2019 میں مالدیپ کے دورے کے دوران، ہندوستان کے وزیر اعظم اور مالدیپ کے صدر نے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے ذریعے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر غور کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بھی تحریک ملے گی۔
اسے آگے لے جانے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت کی تصدیق کرنے کے لیے یہ سروس حکومت ہند کی بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور حکومت مالدیپ کی ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا بازی کی وزارت کے درمیان 8 جون 2019 کو ہندوستان کے وزیر اعظم کے مالدیپ کے سرکاری دورے کے دوران سمندر کے ذریعے مسافروں اور کارگو خدمات کے قیام کے لیے جس مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے اس کے نتیجے کے طور پر چلائی جا رہی ہے۔ یہ سروس ’نیبر ہّڈ فرسٹ پالیسی‘ اور خطے میں سبھی کے لیے سلامتی اور ترقی کے وژن کے مطابق بھی ہے۔
جہاز’ایم وی ایم ایس ایس گلینا‘ ایک ایسا بحری جہاز ہے جس میں 421 ٹی ای یوز کنٹینرز لے جانے کی صلاحیت اور اور بلک کارگو لے جانے کی گنجائش ہے۔ یہ جہاز شپنگ کارپوریشن آف انڈیا نے لگایا ہے اور یہ پی ایس اے ایس آئی سی اے ایل کنٹینرٹرمینل پر ، 4 جون 2023 کو پہنچا تھا۔ اس جہاز میں پی ایس اے ایس آئی سی اے ایل کنٹینر ٹرمینل میں 270 ٹی ای یوز کنٹینرز کی لدائی کی گئی۔ ایم وی ایم ایس ایس گلینا 5 مئی 2023 کو توتیکورن سے مالے کے لیے روانہ ہوگا۔ یہ 7 مئی 2023 کو مالے پہنچنے گا۔ اس شپنگ سروس کا روٹیشن توتیکورین – مالے – توتیکورین ہے، اور اسے ایک ماہ میں 3 کالیں کرنے کا شیڈول ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شانتنو ٹھاکر نے کہا کہ اس تاریخی اور اہم سروس کے آغاز نے ہمارے وزیر اعظم کے مالدیپ کے دورے کے دوران کئے گئے وعدے کو ٹھوس طریقے سے پورا کیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف لاجسٹکس اور دیگر اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملی بلکہ کنکٹی وٹی میں اضافہ ہوا اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان سامان کی نقل و حمل میں لگنے والے وقت کو بھی کم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس نے بحر ہند خطے میں دونوں ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے کنکٹی وٹی اقدامات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے اور ہندوستان اور مالدیپ کی بندرگاہوں کے درمیان شپنگ کنکٹی وٹی کو فروغ دیا ہے اور مستحکم کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو مزید تحریک ملے گی اور اس طرح تجارت اور اقتصادی مواقع میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان نئے جوش و جذبے کے ساتھ سمندری تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا۔
اس سے پہلے توتیکورن سے مالدیپ جانے والے بلک کارگو کو بارجز اور سیل شپس کے ذریعے بھیجا جاتا تھا اور مالدیپ جانے والے کنٹینرز کو کولمبو کے راستے روانہ کیا جاتا تھا۔ توتیکورین - کوچی – کلہدھ افوشی - مالےکے درمیان ایک سروس ایس سی آئی کے ذریعہ چلائی گئی تھی۔ 21 ستمبر 2020 کو 200 ٹی ای یوز کنٹینرز اور 3000 ٹن عام کارگو کی گنجائش والا جہاز ’ایم سی پی لنز‘ شروع کیا گیا تھا۔ یہ معاہدہ 28 اگست 2022 کو ختم ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 4853
(Release ID: 1922207)
Visitor Counter : 132