نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ایم او سی نے سی ڈبلیو جی میڈلسٹ اویناش سیبلے اور تیجسون شنکر کی بیرون ملک تربیت اور مقابلہ کرنے کی تجاویز کو منظوری دی؛ جمپر یونان جا ئیں گے
Posted On:
04 MAY 2023 6:01PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے کامن ویلتھ گیمز (سی ڈبلیو جی) میڈلسٹ اویناش سیبلے اور تیجسون شنکر کی بیرون ملک تربیت اور مقابلہ کرنے کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
سیبل، جو فی الحال کولوراڈو اسپرنگس میں ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کی فنڈنگ کے تحت تربیت لے رہے ہیں، رباط ڈائمنڈ لیگ سے قبل، 8 روزہ تربیتی کیمپ کے لیے رباط، مراکش جائیں گے، جبکہ تیجسون فری پورٹ، بہاماس اور پھر بعد میں ٹکسن جائیں گے، جہاں وہ ایریزونا بہاماس میں ئی ایس اے ٹی ایف تھرو فیسٹیول اور ایریزونا میں این اے سی اے سی نیو لائف انویٹیشنل میں مقابلہ کریں گے۔
ایم او سی نےمیٹنگ کے دوران، بالترتیب یونان، اٹلی اور فرانس میں تربیت اور مقابلوں کے لیے جمپرجیسون ایلڈرین، پراوین چتھراول، اور ٹی سیلوا پربھو کی تجویز کو بھی منظوری دے دی۔
جب کہ جیسون ایتھنز، یونان میں تربیت حاصل کریں گے، اور پھر بین الاقوامی جمپنگ مقابلے ‘’فلاہٹلیٹیکوس کالیتھیا‘‘ اور وینزیلیا - چانیا انٹرنیشنل مقابلےمیں حصہ لیں گے، تو ادھرپراوین پہلے ایتھنز، یونان میں ٹریننگ کریں گے، بین الاقوامی جمپنگ میٹنگ ’’فلاہٹلٹیکس کالیتھیا‘‘ میں مقابلہ کریں گے اور پھر اٹلی گولڈن گالا ڈائمنڈ لیگ کی تیاری کے لیے فلورنس چلے جائیں گے۔
دریں اثنا، ٹی سیلوا پربھو، مزید تربیت کے لیے پیرس، فرانس جانے سے پہلے، یونان میں تربیت اور مقابلہ کرنے کے لیے روانہ ہوں گے۔
ایتھلیٹس کے تمام اخراجات ،ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم (ٹاپس) فنڈنگ کے تحت پورے کیے جائیں گے اور دیگر اخراجات کے ساتھ ان کے ہوائی کرایہ، ویزا فیس، میڈیکل انشورنس، لوکل ٹرانسپورٹ کے اخراجات، بورڈنگ اور لاجنگ فیس اور آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس (او پی اے) کا احاطہ کیا جائے گا۔
*****
U.No.4829
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1922092)
Visitor Counter : 144