بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب شانتنو ٹھاکر نے ایم وی۔آئی ٹی ٹی ایل آئی او این (وی -273) کو شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ، کولکتہ سے میانمار کی ریاست رخائن میں سیٹوے بندرگاہ کے آغاز کے لیے افتتاحی شپمنٹ کے طور پر روانہ کیا

Posted On: 04 MAY 2023 3:45PM by PIB Delhi

جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے آج منعقدہ ایک تقریب میں میانمار کی ریاست رخائن میں سیٹوے بندرگاہ کو شروع کرنے کے لیے شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ، کولکتہ سے ایم وی۔آئی ٹی ٹی ایل آئی او این   (وی-273) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

یہ بندرگاہ کالادن ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ(کے ایم ٹی ٹی پی) کے حصے کے طور پر حکومت ہند کی گرانٹ کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا(آئی ڈبلیو اے آئی) نے بندرگاہ کے نفاذ اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں سے متعلق کاموں کی تکمیل کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر اس اسائنمنٹ کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

ایم وی۔آئی ٹی ٹی ایل آئی او این   (وی-273) ایک ہزار میٹرک ٹن سیمنٹ سے بھرے 20،000 تھیلوں کو لے کر 9، مئی 2023 کو سیٹوے بندرگاہ پہنچے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شانتنو ٹھاکر نے کہا، 'کالادن پروجیکٹ ہندوستان اور میانمار کے درمیان تعاون اور وعدوں کی زندہ مثال ہے۔سیٹوے(Sittwe)بندرگاہ کے کام کا آغاز Sittwe کے میانمار کے لیے ایک سمندری مرکز بننے اور علاقائی رابطے کو بڑھانے کے لیے ایک نئی راہ ہموار کرے گا۔ یہ اسٹریٹجک اور اہم راستہ میانمار اور ہماری شمال مشرقی ریاستوں اور جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت، کامرس اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ '

یہ بندرگاہ میانمار خصوصاً ریاست رخائن سے تجارت اور ٹرانزٹ کے نئے مواقع کھولے گی اور دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے درمیان تجارت اور کاروبار کو مزید فروغ دے گی۔

سیٹوے پورٹ کو ہندوستان اور میانمار کے درمیان ایک فریم ورک معاہدے کے تحت تیار کیا گیا ہے جس کے تحت میانمار میںSittweسیٹوے بندرگاہ کو ہندوستان کی ریاست میزورم سے ملانے والی کالادن ندی پر ملٹی موڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سہولت کی تعمیر اور آپریشن کے لئے کیا گیا ہے۔ یہبندرگاہ میانمار کے پیلیٹوا سے اندرون ملک آبی گزرگاہ کے ذریعے اور پیلیٹوا سے میزورم کے زورینپوئی تک سڑک کے ایک حصے کے ذریعے جڑتی ہے۔ مکمل طور پر کام کرنے کے بعد، کے ایم ٹی ٹی پی ہندوستان کے مشرقی ساحل سے شمال مشرقی ریاستوں کو سیٹوےSittwe بندرگاہ کے ذریعے متبادل کنیکٹیویٹی فراہم کرے گی۔

اس افتتاحی تقریب کے دوران، کولکتہ میں جمہوریہیونین آف میانمار کے قونصل جنرل، جناب ٹن مو قونصل جنرل، جناب سنجے بندھوپادھیائے، چیئرمین، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا، شری پی ایل ہرانادھ، چیئرمین شیاما پرساد مکھرجی پورٹ، کولکتہ، محترمہ سمیتا پنت، جوائنٹ سکریٹری (بی ایم) وزارت خارجہ، جناب ستیش سیون جوائنٹ سکریٹری (ڈی پی اے-III) وزارت۔ خارجی امور، جناب سمرت راہی ڈپٹی چیئرمین (کے)، سیاما پرساد مکھرجی پورٹ، کولکتہ، جناب اے کے مشرا ڈپٹی چیئرمین (ایچ)، سیاما پرساد مکھرجی پورٹ، کولکتہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4820


(Release ID: 1922088) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam