کامرس اور صنعت کی وزارتہ

میڈیا اور تفریحی صنعت امرت کال میں لاثانی نقش چھوڑے گی:جناب گویل


سرکار عالمی سطح پر علاقائی حدوں کی توسیع کرنے اور دنیا کے دور دراز جگہوں تک پہنچنے کے لئے میڈیا اور تفریحی صنعت کی حمایت کرتی ہے:جناب گویل

میڈیا اور تفریحی صنعت دنیا کو یہ پیغام دے سکتی ہے کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر ہے:جناب گوئل

میڈیا اور  تفریحی صنعت ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے اُبھرنے کے ساتھ کئی گنا بڑھ رہے ہیں:جناب گویل

میڈیا اور تفریحی صنعت دنیا کو نئے ہندوستان کا دیدار کراسکتے ہیں:جناب گویل

میڈیا اور تفریحی صنت نئے ہندوستان کے ثقافتی سفیر ہیں :جناب گوئل

Posted On: 04 MAY 2023 7:16PM by PIB Delhi

کامرس  وصنعت ،    ٹیکسٹائل و صارفین امور ، غذا اور عوامی تقسیم نظام کے مرکزی وزیر جناب     پیوش گویل نے کہا کہ میڈیا اور تفریحی صنعت ہندوستان کے لئے فیصلہ کن لمحہ بننے کے لئے تیار امرت کال میں لاثانی نقش چھوڑیں گے۔ فکی فریمس(ایف آئی سی سی آئی)2023 میں اپنے خطاب کے دوران وزیر موصوف نے ہندوستانی سنیما کو عالمی نقشے پر لے جانے کے عہد کے لئے صنعت کی ستائش کی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں سرکار میڈیا اور تفریحی صنعت کے ذریعے عالمی سطح پر اس شعبے کی حدوں کی توسیع کرنے اور دنیا کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی حمایت کررہی ہے۔جناب گویل نے کہا کہ میڈیا اور تفریحی صنعت دنیا کو یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ایک غیر معمولی صلاحیت اور ہنرمندی کے ساتھ دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی شکل میں ہے اور یہ مقابلہ  جاتی اقدار پر دنیا کو اقتصادی ترقی اور کاروباری اضافے کے لئے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے  جدید تکنیکوں کو کامیابی کے ساتھ اپنانے کے لئے صنعت کی ستائش کی اور کیمروں کی شکل میں اسمارٹ فون کے وسیع استعمال کی مثال دی۔ جناب گویل نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے آنے سے میڈیا اور تفریحی صنعت کی   تیزی سے ترقی   ہوگی۔ جناب  پیوش گویل نے اوتار جیسی ہالی ووڈ فلموں میں شامل ہندوستانی وی ایف ایکس کمپنیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اَپس اس شعبے کے فروغ میں اہم تعاون دے رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ میڈیا اور تفریحی صنعت دنیا کو آج کا نیا ہندوستان دکھا سکتے ہیں اور معیشت کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ ملک کو نئے ناظرین تک پہنچنے میں مدد کرسکتے ہیں اور نظریے کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت   باتوں کی تشہیر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مثبت چیزیں لوگوں ، سرکار اور کاروباریوں کو زیادہ توقع پذیر ہونےاور بہترین طرز زندگی اور بہتر کاروباری مواقع کی ڈیمانڈ کے ساتھ مستقبل کو دیکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرسکتی ہے۔

جناب گویل نے کہا کہ میڈیا اور تفریحی صنعت ہندوستانی کے ثقافتی سفیر ہیں اور انہوں نے ہندوستان کو ایک مخصوص شناخت دی ہے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ  میڈیا اور تفریحی صنعت میں لوگوں، کاروباریوں اور ملکوں جوڑنے کی بہت بڑی صلاحیت ہے، جس سے دنیا بھر میں مختلف ثقافتوں اور حالات کی ستائش اور بہتر سمجھ پید اہوسکتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا بھی ہندوستان کے فن اور ثقافت کی ستائش کررہی ہے اور حال ہی میں ’ناتو-ناتو‘نغمہ اور ’ایلیفنٹ وھسپیرر‘ کے لئے آسکر ایوارڈ اس عالمی ستائش کا اظہار کرتے ہیں۔ جناب گویل نے کہا کہ اِن انعامات میں ہندوستان کو ایک سماجی پیغام دینے میں مدد کی کہ استحکام ہندوستانی ثقافت اور روایت کی بنیا د میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ناری شکتی کے پیغا م کو بھی مؤثر ڈھنگ سے ظاہر کیا گیا ہے، کیونکہ ایوارڈوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ ہندوستانی خواتین نئے ہندوستان کی تفسیر کررہی ہیں۔ جناب گویل نے کہا کہ اِن حصولیابیوں سے اربوں لوگوں کا مورل بڑھ رہا ہے۔

جناب پیوش  گویل نے کہا کہ ’انسپائر، اینوویٹ اور ایمرس‘، تھیم موجودہ وقت کے لئے ضروری ہے۔ کیونکہ یہ میڈیا اور تفریحی صنعت کے ذریعے دکھائی گئی تحریک کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موضوع اس یقین کے ساتھ بھی جڑا ہوتا ہے، کہ تخلیقیت درحقیقت کاروبار کو بڑھا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صنعت ہندوستان کی ثقافت شناخت اور ثقافتی ورثے کے اہم ستون کے طور پر کام کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ فکی فریمس اب میڈیا اور تفریحی صنعت میں ایک قائم شدہ پلیٹ فارم بن گیا ہے، جو دنیا کو یہ دکھا تاہے کہ ہندوستان درحقیقت کس بات کی نمائندگی کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ نئے ہندوستان میں ہر فنکار خواب دیکھ سکتا ہے اور ہر خواب دیکھنے والا کامیاب ہوسکتا ہ۔ انہوں نے اور میڈیا اور تفریحی صنعت سے ایک ایسی صنعت کی تعمیر کرنے پر اصرار کیا ، جو ترقی اور خوشحالی کے اس سفر میں پورے ملک کو تفریح دے، بااختیار بنائے، ان کی معلومات میں اضافہ کرے اور تحریک دے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(04.05.2023)

(U: 4835)



(Release ID: 1922078) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil