وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزارت ،آئی بی سی کے ساتھ مل کر 5 مئی کو ویساکھ پورنیما کا مبارک دن منائے گی


’یو این یوم ویساک‘ کے موقع پر دہلی اور ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے

Posted On: 04 MAY 2023 1:47PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت، آئی بی سی کے ساتھ مل کر 5 مئی کو ویساکھ پورنیما کا مبارک دن عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی۔ بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی)، ہمالیائی بدھسٹ کلچر ایسوسی ایشن (ایچ بی سی اے) کے ساتھ مل کر نئی دہلی کے نیشنل میوزیم، میں یہ تقریب منائے گی۔

اس موقع پر مختلف خودمختار بدھ تنظیمیں اور وزارت ثقافت کے تحت گرانٹی دینے والے ادارے کئی پروگرام/تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔

سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز (سی آ ئی بی ایس) لیہہ کا تمام عملہ اور 600 طلباء لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے) اور لداخ گونپا ایسوسی ایشن (ایل جی اے) کی جانب سے لیہہ کے پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی شاندار تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سی آئی بی ایس لیہہ کے طلباء کی طرف سے ’منگلاچرن‘ (دعوت کی دعا) کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیہہ سی آئی بی ایس کےطلباء کے ذریعہ، بدھ کے پہلے خطبہ کی معرض وجود میں آنے اور ترسیل کی تصویر کشی کرنے والے دو ٹیبلوز کی نمائش کی جائے گی۔

صبح 6 بجے ’بدھ جینتی سماروہ‘ کا اہتمام کیا جائے گا اور اس موقع پر سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہائر تبتی اسٹڈیز(سی آئی ایچ ٹی ایس)، سارناتھ کے ذریعہ ریسرچ میگزین، ’’ڈی ایچ آئی ایچ‘‘ کے 63ویں ایڈیشن کا اجراء ہوگا۔

نالندہ، بہار کے راہب-طلبہ کے ذریعہ بدھ مندر میں روایتی پوجا نوا نالندہ مہاویہارا (این این ایم) کی جائے گی۔ اس کے بعد ’بدھ مت اور بہار‘ کے موضوع پر ایک روزہ قومی سیمینار ہوگا۔

سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین کلچر اسٹڈیز (سی آئی ایچ سی ایس)، داہنگ، اروناچل پردیش کے ذریعہ اس مبارک موقع پر پوجا کی تقریب اور دیگر رسومات کے ساتھ ساتھ مباحثہ مقابلہ کا انعقاد بھی ہوگا۔

اس موقع پر ، اروناچل پردیش کی جینٹسی گارڈن ریبجل لنگ(جی آر ایل) خانقاہ، اپنے راہب طلباء کے ذریعے عالمی امن کی دعا اور ’منگلاچرن‘ کا انعقاد کرے گی۔اس دن کو منانے کے لیے تبت ہاؤس میں خواہش مند بودھیستو منت کی ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

اروناچل پردیش کی توانگ خانقاہ، میں ’’بدھ کی تبلیغ، امن اور سکون‘‘ کے عنوان پر تقریری و لیکچر مقابلہ منعقد کرکے اس موقع کو منایا جائےگا۔

ہماچل پردیش کے دھرم شالہ ، تبتی ورکس اینڈ آرکائیوز کی لائبریری (ایل ٹی ڈبلیو اے)، میں، یکم مئی سے 5 مئی 2023 تک ایک حیوانیات کی شعوری کانفرنس (اے سی سی)،کا انعقاد کرے گی تاکہ اس دن کو یادگار بنایا جا سکے۔

وشاکھ بدھ پورنیما، پوری دنیا کے بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے سال کا سب سے مقدس دن ہے کیونکہ یہ بھگوان بدھ کی زندگی کے تین اہم واقعات – پیدائش، روشن خیالی، اور مہاپری نروان کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس دن کی خاص اہمیت ہے کیونکہ بدھ مت کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی تھی۔ 1999 سے اسے اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ’یو این ڈے آف ویساک‘ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس سال وشکھ بدھ پورنیما 5 مئی کو منائی جارہی ہے۔

حال ہی میں، وزارت ثقافت نے پہلی عالمی بدھ سربراہ کانفرنس (20سے21 اپریل) منعقد کی جس میں 30 ممالک کے 500 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا۔ وزارت ثقافت نے اپنے ادارے، بدھ مت کی ایک عالمی تنظیم، آئی بی سی کے ساتھ، بین الثقافتی روابط کو دوبارہ قائم کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے بدھ فن کے درمیان مشترکات تلاش کرنے کے لیے ، 14 سے 15 تاریخ تک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ممالک کے ماہرین کی ایک کامیاب بین الاقوامی میٹنگ منعقد کی،جس کا صدر دفتر نئی دہلی میں ہے۔

*****

U.No.4817

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1922054) Visitor Counter : 120