صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے برہما کماری سینٹر، ہٹبدرا کی ’نشہ سے پاک اوڈیشہ‘ مہم کا آغاز کیا
پہاڑ پور گاؤں میں ہنر تربیتی مرکز اور کمیونٹی سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
04 MAY 2023 6:02PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4 مئی 2023) کو ہٹبدرا، میور بھنج میں برہما کماری مرکز کی ’نشہ سے پاک اوڈیشہ‘ مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ نشہ ایک بیماری ہے۔ یہ ایک سماجی، معاشی، جسمانی اور ذہنی لعنت ہے۔ منشیات کی لت خاندان اور معاشرے میں تناؤ کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جب لوگ منشیات کے استعمال کے برے اثرات کو سمجھ لیں گے تو وہ اسے چھوڑنے کی کوشش ضرور کریں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ نشہ معاشرے کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اس لیے لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا ایک نیکی کا کام ہے۔ انہوں نے برہما کماری سنٹر کی تعریف کی کہ وہ روحانیت کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مصروف ہے۔ انہوں نے ’نشے سے پاک اوڈیشہ‘ مہم کی کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
اس سے قبل صدر جمہوریہ پہاڑ پور گاؤں پہنچیں اور آنجہانی جناب شیام چرن مرمو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد، انھوں نے گاؤں میں ہنر تربیتی مرکز اور کمیونٹی سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور گاؤں والوں سے بات چیت کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
04-05-2023
U: 4826
(Release ID: 1922029)
Visitor Counter : 126