کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت کے ایکشن پلان 24-2023 کا ہدف 1012 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار ہے
مالی سال 24-2023 میں تجارتی کان کنی کے لیے 25 نئی کانیں مختص کرنے پر توجہ مرکوز
Posted On:
03 MAY 2023 2:58PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے مالی سال 24-2023 کے لیے ایک ایکشن پلان کا تصور کیا ہے جس کا مقصد کوئلہ کے شعبے میں پیداوار، کارکردگی، پائیداری، نئی ٹیکنالوجیز وغیرہ کو بڑھا کر‘ آتم نر بھر بھارت’ کو حاصل کرنا ہے۔ یہ ایک حوصلہ مندانہ، اچھی طرح سے تیار کردہ روڈ میپ ہے جو ذیل میں بیان کردہ مختلف شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔
1. کوئلے کے تجزیات:
کوئلے کی پیداوار - وزارت نے مالی سال 24-2023 کے لیے کل 1012 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار کے ہدف کو حتمی شکل دے دی ہے۔
کانوں کی آؤٹ سورسنگ- وزارت نے کوئلے کی پیداوار اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جیسے سی آئی ایل کے آپریشنلائزیشن کے لیے مائننگ ڈیولپرز کم آپریٹرز (ایم ڈی او)،مائنز / بلاکس اور ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر بند/متروک کانوں میں پیداوار۔
کوکنگ کول حکمت عملی - آتم نربھر بھارت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزارت کوئلہ نے درآمدات کو کم کرنے کے لیے ملک میں کوکنگ کول کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے کوکنگ کول کی حکمت عملی تیار کی ہے۔
کوئلے کا معیار - کوئلہ کی وزارت اور کوئلہ کمپنیوں نے تمام صارفین کو معیاری کوئلے کی فراہمی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ لوڈنگ کے اختتام پر کوئلے کے نمونوں کے نمونے لینے اور تجزیہ کرنے کا کام کرنے کے لیے، تھرڈ پارٹی سیمپلنگ ایجنسیوں کو دونوں پاور اور غیر پاور کوئلہ صارفین کے لیے بنایا گیا ہے۔
2. نجی سرمایہ کاری:
کیپیکس اور اثاثہ مونیٹائزیشن - مالی سال 24-2023کے لئے کیپیکس ہدف 21030 کروڑ روپے ہے (سی آئی ایل : 16,500 کروڑ روپے، این ایل سی آئی ایل : 2,880 کروڑ روپے اور ایس سی سی ایل :1650 کروڑ روپے۔ مالی سال 24-2023 کے لیے اثاثوں کی مونیٹائزیشن پلان کا مجموعی مجوزہ ہدف50,118.61 کروڑ روپے ہے۔
تجارتی کان کنی - مالی سال 23-2022کے دوران، وزارت نے 33.224 ایم ٹی پی اے کی مجموعی پی آر سی والی کل 23 کوئلے کی کانوں کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے اور ان کانوں سے پی آر سی (پیک ریٹیڈ کیپیسٹی) کے حساب سے 4,700.80 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی پیدا کرنے کی توقع ہے۔ توقع ہے کہ ان کانوں سے 44,906 افراد کو بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار ملے گا۔ تجارتی نیلامی کے چھٹے دور کے لیے موصول ہونے والے اچھے ردعمل کو دیکھتے ہوئے، توقع ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران تجارتی کان کنی کے لیے 25 کوئلے کی کانیں مختص کی جائیں گی۔
3. بنیادی ڈھانچے کے منصوبے
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان – وزارت ریلوے کے ساتھ مشاورت میں، کوئلہ کی وزارت ان نئے ریلوے لائن پروجیکٹوں کی قریب سے نگرانی کر رہی ہے جو کوئلہ نکالنے کے لیے اہم ہیں اور این ایم پی پر کول سیکٹر کی نقشہ سازی اور این ایم پی پر ڈیش بورڈ کے استعمال کا کام شروع کر رہی ہے۔
کوئلے کا اخراج- ایف ایم سی اور ریلوے لائنز - کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کی موثر اور ماحول دوست نقل و حمل کے لیے کول لاجسٹک پالیسی/ منصوبہ اپنایا ہے، کیونکہ لاجسٹکس کوئلے کی سپلائی چین کا ایک اہم جزو ہے۔
4. کانوں میں حفاظت
کوئلہ کی وزارت بہترین حفاظتی معیارات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور کوئلے کی کانوں میں حفاظت کو انتہائی ترجیح دیتی ہے جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سیفٹی مینجمنٹ اور ریسپانس ڈرلز، پی پی ای کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔
کوئلے کی کانوں میں حفاظت سے متعلق قائمہ کمیٹی کا 48 واں اجلاس 12 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔
کانوں کی سائنسی بندش – جن علاقوں سے کوئلہ نکالا گیا ہے ان میں ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے کے لیے، اکتوبر 2022 میں وزارت کوئلہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط ( سال 2009 سے پہلے بند/ ترک شدہ/ بند شدہ کانوں کی سائنسی بندش ) کے مطابق کانوں کی بندش کی سرگرمیاں اس سال سی آئی ایل اور ایس سی سی ایل کانوں کی ایک قابل ذکر تعداد میں شروع ہوں گی۔
5. کوئلے میں ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا:
کوئلہ کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا روڈ میپ - وزارت ڈیجیٹلائزیشن اور زیلی نظاموں کے انضمام میں ٹیکنالوجی روڑ میپ کے نفاذکے لئے، کارکردگی،حفاظت اور ماحول کو فروغ دینے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال (ڈرون، ریموٹ سینسنگ) کے لئے کوئلہ کمپنیوں کے لیے مانیٹرنگ فریم ورک کوپھیلانے جا رہی ہے۔
کوئلہ سے کیمیکل - صاف کوئلہ ٹیکنالوجی کے مقصد کے ساتھ، کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ سے ہائیڈروجن، کوئلہ اور لگنائٹ گیسی فکیشن، سی بی ایم/سی ایم ایم وغیرہ جیسی مختلف پہل قدمیاں کی ہیں۔
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کا تنوع – وزارت کے تنوع کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، کول انڈیا لمیٹڈ کو مستقبل کے پائیدار کاروباری آپریشنز جیسے نئے کاروباری علاقوں (ایلومینیم، پاور، سولر ویفر، سولر پاور اور قابل تجدید)، کور کاروبار (1 بی ٹی) وغیرہ، کی توسیع کے لیے متنوع بنایا جا رہا ہے۔
6. کوئلے کے شعبے میں پائیداری:
کوئلے کی وزارت پائیدار ترقی کے ماڈل کو فروغ دینے کا تصور کرتی ہے جس میں کوئلے کی پیداوار ماحولیاتی تحفظ، وسائل کے تحفظ، معاشرے کی دیکھ بھال اور ہمارے جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ گریننگ کے اقدامات، ایکو پارکس/ مائن ٹورازم کی ترقی، مائن واٹر/اووربرڈن (او بی) کا فائدہ مند استعمال اور توانائی کے موثر اقدامات وزارت کوئلہ کی طرف سے شناخت کی گئی کچھ اہم پائیدار سرگرمیاں ہیں۔
ایکوپارک - پارس ناتھ ادیان، کٹراس ایریا، بی سی سی ایل، جھارکھنڈ،
ایکشن پلان میں بیان کردہ وزارت کے اقدامات ترقی کی راہ ہموار کریں گے اور پائیدار مستقبل کے ساتھ کوئلے کی ترقی کی رفتار پر مثبت اثر ڈالیں گے۔ ایکشن پلان کی تفصیلات وزارت کوئلہ کی ویب سائٹ (https://coal.gov.in/) کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 4804
(Release ID: 1921878)
Visitor Counter : 110