وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ،میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت کے لئے ایک سہولت کار اور معاون بننے کی خواہاں ہے تاکہ یہ صنعت عالمی سطح پر پہنچ سکے


حکومت ،افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے کے چیلنج پر قابو پانے کی غرض سے، میڈیا اور تفریحی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے

ہندوستان، اے وی جی سی صنعت میں ایک عالمی لیڈر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے

این ایف ڈی سی- او ٹی ٹی،  نوجوان فلم سازوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا –اطلاعات و  نشریات کی وزارت کے سکریٹری

 اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری، جناب اپوروا چندر نے   23 ویں فکّی فریمس  کی تقریب  سے   افتتاحی خطاب پیش کیا

Posted On: 03 MAY 2023 4:27PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت ، حکومت ہند کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے کہا ’’حکومت میڈیا اور تفریحی صنعت کے لئے ایک سہولت کار اور معاون بننا چاہے گی تاکہ یہ  صنعت عالمی سطح تک پہنچ سکے۔‘‘ جب کہ میڈیا اور تفریحی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اس شعبے کو، دنیا کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لئے اپنی کارروائی میں  تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ ’’دنیا ہندوستانی  داستانوں  اور ہندوستانی ثقافت میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وہ آج یہاں ممبئی میں فکی فریمس کے 23ویں ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کررہے  تھے۔ فکی فریمس کا 23 واں ایڈیشن، جو کہ تفریح  سے متعلق کاروبار سے متعلق ایشیا کا سب سے بڑا اور سب سے حتمی سالانہ عالمی کنونشن ہے، 3 سے 5 مئی 2023 کو  ممبئی میں پوائی کے مقام پر  منعقد ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10WPW.jpg

صنعت کو درپیش افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق چیلنجوں اور چنوتیوں پر قابو پانے کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، سکریٹری نے کہا، ’’حکومت، زیادہ سے زیادہ ادارے قائم کرنے کے مقصد سے صنعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے  تاکہ صنعت میں زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو یکجا کیا جاسکے۔‘‘

سکریٹری نے کہا، ’’ویژول ایفکٹس اور گرافکس ایسے شعبے ہیں جن میں زبردست  گنجائش موجود  ہے۔ اے وی جی سی ٹاسک فورس کے قیام اور اے وی جی سی کے لیے ایک قومی پالیسی کی تشکیل کے ساتھ، ہندوستان، اے وی جی سی صنعت میں عالمی رہنما بننے کے راستے پر گامزن ہو جائے گا۔‘‘ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت، اسکولوں کے نصاب میں اے وی جی سی کو متعارف کرانے کے طریقے تلاش کر رہی ہے تاکہ طلبا ء ، کم عمری میں ہی اس بڑھتے اور ابھرتے ہوئے اور دلچسپ شعبے سے روشناس ہوسکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو امید ہے کہ اگلے سال تک ممبئی میں ایک نیشنل سینٹر فار ایکسی لینس  یعنی عمدگی سے متعلق قومی مرکزفعال  ہوجائے گی۔

نیشنل فلم ہیرٹیج مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سکریٹری نے کہا کہ حکومت،  جلد ہی ایک پروگرام شروع کرے گی جس کے تحت، فلم  شائقین اور عام شہری اپنی پسندیدہ فلم کی ڈیجیٹائزیشن اور بحالی کے لیے فنڈز فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، پانچ ہزار سے زائد فیچر فلموں اور مختصر فلموں کی ڈیجیٹائزیشن اور بحالی کا ہدف مقرر  کر رہی ہے۔ ان میں سے 1400 فیچر فلموں  اور 1100 مختصر فلموں کو  پہلے ہی ڈیجیٹائزڈ کیاجاچکا ہے۔

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی) کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، سکریٹری نے کہا، ’’این ایف ڈی سی کے ذریعے ہمیں پروجیکٹوں کے لئے  فنڈز کی فراہمی  اور ان نوجوان فلم سازوں کو مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے جن کو  دیگر فنڈز تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ،ہم این ایف ڈی سی کے اپنے او ٹی ٹی کے ساتھ ایک پلیٹ فارم کے طور پر ان فلموں کی نمائش کی بھی امید کرتے ہیں جنہیں مارکیٹ میں نمائش کا موقع نہیں ملتا تاکہ نوجوان ٹیلنٹ  اور باصلاحیت نوجوان فلم سازوں کو اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع مل سکے‘‘۔

اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ حالیہ پالیسی فیصلے ،فلموں سے متعلق کاپی رائٹ کی خلاف ورزی  پر روک تھام لگائیں گے، سکریٹری نے کہا، ’’ کابینہ نے حال ہی میں سنیماٹوگراف ایکٹ کی اصلاح کی منظوری دی ہے تاکہ پائریسی یعنی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی   کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔ یہ ایکٹ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اسے جلد منظور کر لیا جائے گا۔ اس سے حکومت کو پائریٹڈ  یعنی مسروقہ فلمیں دکھانے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کرنے کے براہ راست اختیارات مل جائیں گے۔‘‘

جناب اپوروا چندرنے، فکی فریمز کے افتتاحی اجلاس میں، فکی- ای وائی میڈیا اور تفریحی رپورٹ بھی جاری کی ‘‘۔ یہ رپورٹ  میڈیا اور تفریح کے شعبے کی زیادہ سے زیادہ پروگراموں میں توسیع کئے جانے سے متعلق ہے۔  رپورٹ کے مطابق میڈیا اور تفریحی صنعت دو لاکھ کروڑ روپئے سے تجاوز کر چکی ہے۔ صنعت  میں 2021 کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ  درج ہوا  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2B2XZ.jpg

اس موقع پر فکی کے صدر اور انڈین میٹلس اینڈ فیرو  الائز لمیٹیڈ ، کے منیجننگ ڈائرکٹر جناب سبھراکانت پانڈا، فکی  ایم اینڈ ای کمیٹی کی صدر نشیں اور وائیوکام 18 میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی سی ای او   اور  میڈیا اینڈ  کنٹینٹ بزنس  ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی صدر محترمہ جیوتی دیش پانڈے،  معروف بھارتی اداکار،، جناب آیوشمان کھرانہ ،ایم اینڈ ای، ای وائی کے پارٹنر جناب  آشیش پھیروانی، فکی کے جنرل سکریٹری  جناب شیلیش کے پاٹھک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب آیوشمان کھرانہ نے کہا، ’’ ہم جتنے زیادہ مقامی ہو جائیں گے، اتنا ہی عالمی سطح پر پہنچیں گے۔ ہماری فلم انڈسٹری عالمی عظمت کے عروج پر ہے، اور میں خوش قسمت ہوں کہ ایک ایسے وقت میں جی  رہا  ہوں جہاں دنیا ثقافت کا پگھلنے والا ایک تخلیقی برتن بن چکی ہے۔ ہندوستان کو ایک تخلیقی عالمی قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور ہماری صنعت کا عالمی سطح پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

اپنے خیرمقدمی خطاب میں، فکی کے صدر جناب سبھراکانت پانڈا نے ترقی کی اس داستان کی وضاحت کی جو ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت میں  بتدریج  ترقی  کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’تفریحی اور میڈیا  صنعت ، واضح طور پر پچھلے کئی  برسوں میں 10.5فیصد کے سی اے جی آر پر  ترقی کررہی ہے۔ سال 2022-2023 میں اس نے 11.4 فیصد کی اوسط سےزیادہ کی شرح سے اضافہ کیا، جو صنعت کی لچک اور تیزی سے ترقی پذیر منظر نامے میں نئے مواقع پیدا کرنے کی اس کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔اب جبکہ  ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت ،ڈیجیٹل انقلاب سے گزر رہی ہے، یہ صنعت میں یکسر تبدیلی  لانے اور کایہ پلٹ کرنے کا ایک اہم لمحہ ہے‘‘۔

تین روزہ  فکی فریمز کنونشن ،افراد، ممالک اور کاروباری  اداروں کے  مابین خیالات و نظریات  اور علم  و دانش کے تبادلے کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم ثابت  ہو گا۔ اس سال کے کنونشن کا  موضوع ، حوصلہ افزائی - اختراع - وقف   : صنعت کے ارتقاء کا جشن منانا اور اس کے مستقبل  کی عکاسی کرنا ہے۔ کنونشن کے ایجنڈے میں، پینل مباحثے، کانفرنسیں، نمائشیں،  آتش داں کے نزدیک بات چیت ، ماسٹر کلاسز، اور ورکشاپس شامل ہیں، جن میں مختلف موضوعات جیسے فلم، ٹیلی ویژن، اینی میشن، گیمنگ، میوزک، اور ڈیجیٹل میڈیا اور میڈیا اور تفریحی صنعت کے دیگر ذیلی شعبے شامل ہیں۔ تفصیلی  پروگرام  یہاں ملاحظہ فرمائیں  –

https://www.ficci-frames.com/assets/download/FICCIFRAMES2023-Programme.pdf

************

ش ح۔ع م     ۔ م  ص

 (U: 4803) 


(Release ID: 1921863) Visitor Counter : 139