نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر نے کہا ہے کہ شمال مشرق کی ترقی ہندوستان کی ترقی کے سفر کا اٹوٹ حصہ ہے


نائب صدر نے شمال مشرق  میں سڑکوں، ریلوں اور ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے ہونے والی ترقی کا ذکر کیا

نائب صدر نے کہا کہ  شمال مشرقی خطہ تنوع ، ثقافت اور  فطری رعنائی کے اعتبار سے دنیا بھر میں    بے نظیر ہے

نائب صدر نے ریاست کے اپنے پہلے دورے میں دھن منجوری یونیورسٹی اور منی پور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کیا

Posted On: 03 MAY 2023 6:15PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ہے کہ حکومت   ہند کی مشرق رخی پالیسی پہلے کی ‘‘ لک ایسٹ’’ پالیسی کی بہتر شکل ہے اور اس سے شمال مشرقی خطے میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے اور اس کی مجموعی ترقی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کی ترقی ہندوستان کی ترقی کے سفر کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 

نائب صدر کی حیثیت سے منی پور ریاست کےاپنے پہلے دورے جناب دھنکھڑ نے دھن منجوری یونیورسٹی، منی پور اور اس کے بعد منی پور یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا۔

 

دھن منجوری یونیورسٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے ریل کنکٹویٹی اور ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کی ثقافت،  تنوع، رقص اور قدرتی حسن دنیا بھر میں بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ منی پور کے لوگوں کی گرمجوشی اور میزبانی سے متاثر ہوئے ہیں اور   یہ ریاست میں خوشی کا پیمانہ بلند ہونے کا ثبوت ہے۔  

 

طلبہ کو 2047 کے پیادہ سپاہی قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ طلبہ کو نہ صرف یہ کہ بڑے خواب دیکھنے چاہئیں، بلکہ انہیں شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مسلسل کوشش بھی کرنا چاہئے۔ انہیں ترقی کی راہوں پر چل کر روزگار کے خواہاں نہ بن کر  روزگار فراہم کرنے والا بننا چاہئے۔

 

نائب صدر نےکہا کہ  قومی تعلیمی  پالیسی 2020 ایک یابصیرت دستاویز اور کایا پلٹ کرنے والا اقدام ہے، کیونکہ اس کے تحت  تعلیم کو محض ڈگری تک محدود نہیں سمجھا گیا ہے، بلکہ    ہنرمندی کے فروغ اور اقدار کی نمو کو بھی یکساں  اہمیت دی گئی ہے۔

 

نائب صدر جمہوریہ منی پور یونیورسٹی میں

 منی پور یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے انہیں مختلف نظریات کا تجربہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ خوف اختراع کا سب سے بڑاقاتل ہے اور نائب صدر نے طلبہ کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کہا۔

 

نائب صدر نے کہا کہ دنیا ہندوستان کی ترقی کی جانب دیکھ رہی ہے، جس کی بہترین نظیر ہمارافعال اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہندوستان کومواقع کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ دنیا کے تمام سرمایہ کار ہندوستان  پر توجہ  مرکوز  کر رہا ہے اور اس کی وجہ ہمارے مالا مال انسانی وسائل اور سرکاری کام کاج میں بڑھتی شفافیت ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ملک کو اولین مقام دیں اور ا س کی حصولیابیوں پر نازاں ہوں۔

 

منی پور کے گورنر جناب  انوسویا اوکی منی پور کے وزیراعلیٰ جناب این برین سنگھ، امور خارجہ اور تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت، ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ ، منی پور کے وزیر تعلیم جناب  بسنت سنگھ، دھن منجوری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرفیسر این راج  موہن سنگھ،  منی پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر این  لوکیندر سنگھ اور دیگر اہم ہستیاں اس موقع پر موجود تھیں۔    

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


U NO 4792


(Release ID: 1921796) Visitor Counter : 120