کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے سرمایہ کاری مؤثر تشخیص اور علاج پر ہندوستان میں شروع کیے گئے کام سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا
دوا سازی کے محکمے نے ’اشتراک‘ کے عنوان پر ورچوئل ایس سی او ایونٹ کا انعقاد کیا
प्रविष्टि तिथि:
03 MAY 2023 3:40PM by PIB Delhi
کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے محکمہ دوا سازی، حکومت ہند نے 2 مئی 2023 کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک، مبصرین اور ڈائیلاگ پارٹنرز کے ساتھ ’اشتراک‘ کے موضوع پر ایک ورچوئل کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور وزارت خارجہ، حکومت ہند کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
کانفرنس کی صدارت دوا سازی کے شعبہ کے سینیئر اقتصادی مشیر جناب اودھیش کمار چودھری نے کی۔ کانفرنس کے دوران درج ذیل ماہرین کی طرف سے بہت تفصیلی اور بھر پور پیشکشیں کی گئیں:
- پروفیسر وی روی چندرن، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، کولکتہ اور ڈاکٹر سریدھر نارائن، سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر، انڈین فارماسیوٹیکل الائنس نے ”نظر انداز کی جانے والی حاری بیماریوں اور نایاب بیماریوں کے تناظر میں طبی رسائی اور بہتر مینوفیکچرنگ کو بہتر بنانے اور وراثت میں ملنے والی نایاب بیماریوں کے نئے علاج پر تحقیق“ کے موضوع پر۔
- ڈاکٹر نویدیتا گپتا، سائنسدان اور سربراہ، ایپیڈیمولوجی اینڈ کمیونیکیبل ڈیزیز (ای سی ڈی) ڈویژن، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی طرف سے ”متعدی امراض کے لیے نئی تشخیص کی ترقی اور توثیق“ پر پرزنٹیشن۔
- ڈاکٹر منیشا شریدھر اور ڈاکٹر مدھور گپتا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ڈاکٹر کلیوانی گنیشن، شعبہ بائیوٹیکنالوجی ”تشخیص اور علاج کے لیے نئی پلیٹ فارم ٹیکنالوجیز کی ترقی اور توثیق“ کے موضوع پر۔
- فاؤنڈیشن فار انوویٹیو نیو ڈائیگناسٹک (ایف آئی این ڈی) کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر محترمہ مارٹا فرنانڈیز سوریز اور جناب بھاسکر ملاڈی کے ذریعہ ”قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش کے مراحل میں نایاب بیماریوں سمیت بیماریوں کی سالماتی جانچ کے لیے لاگت مؤثر تشخیصی پینل/کٹس“ کے موضوع پر پرزنٹیشن۔
- ڈاکٹر وائی کے گپتا اور جناب یان فیرس، پرنسپل ایڈوائزر، انڈیا اسٹریٹجی ڈیولپمنٹ گلوبل اینٹی بائیوٹک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ (جی اے آر ڈی پی) کی طرف سے ”اے پی آئی کے لیے گرین ٹیکنالوجی اور عمل کی کارکردگی“ پر پرزنٹیشن۔
- ڈاکٹر پی کے ایس شرما، جنرل مینیجر (جی ایم) اور ہیڈ - ٹیکنیکل، بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل کے نمائندے کی طرف سے ”پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس فار اسکیلنگ ٹیکنالوجیز برائے لیب سے مارکیٹ تک“ پر پرزنٹیشن۔

ان پیشکشوں کو بہت سراہا گیا اور ایس سی او کے کچھ ممبران نے اپنے اپنے ممالک میں ہونے والے کام اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے امکانات کے بارے میں اپ ڈیٹس دیے۔ کووڈ-19 سے ابھرتے ہوئے خطرات اور صحت کی ہنگامی صورتحال نے ممالک کو ویکسین، علاج اور تشخیص کے شعبوں میں مختلف تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تعاون کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔ ہندوستان اس شعبے میں ایک مضبوط مینوفیکچرنگ مرکز بن گیا ہے۔ صحت عامہ کے ہنگامی حالات میں ہندوستان مختلف ممالک کی مدد کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
اس کانفرنس نے حکومت ہند کے مختلف محکموں میں شروع کیے جانے والے جدید ترین کام کے بارے میں اور اس سلسلے میں گہری بصیرت فراہم کی ایس سی او کے اراکین اور دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے لیے اس سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4787
(रिलीज़ आईडी: 1921771)
आगंतुक पटल : 150