نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ 20 ، اٹل اختراعی مشن ، پیٹنٹس ، ڈیزائن ٹریڈ مارکس  کے کنٹرولر جنرل  اور پنڈت جسراج ثقافتی فاؤنڈیشن نے  ‘‘ فنون لطیفہ میں  اختراع کا ایک فیسٹول  : یوپی اے جی ’’ کا آغاز کیا

Posted On: 03 MAY 2023 11:49AM by PIB Delhi

ورلڈ آئی پی ڈے کے موقع پر اسٹارٹ اپ 20، جی 20 کے چئیر مین  ڈاکٹر چنتن ویشنو  نے  پنڈت جسراج ثقافتی فاؤنڈیشن   کی بانی  محترمہ درگا جسراج   کے ساتھ نئی دلی  نیتی آیوگ میں 26 اپریل  2023 برو ز منگل  ‘‘ یوپی اے جے  : فنون لطیفہ  میں اختراعات کے ایک فیسٹول   ’’ کا آغا ز کیا۔ یہ پروگرام  پیٹنٹس  ،  ڈیزائنس اور ٹریڈ مارکس   کے کنٹرولر جنرل  کے ذریعہ منعقدہ    زیادہ بڑے  پیمانے پر  ورلڈ آئی  پی ڈے  تقریب  کا ایک حصہ تھا۔ افتتاح جی 20شیر پا جناب امیتابھ کانت  کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا،جس میں انہوں نے  ویڈیو پیغام  کے ذریعہ سامعین کو خطاب کیا اور کہا کہ ‘‘ ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کے لئے  آئی پی اور کاپی کے حقوق   کی اہمیت  کے بارے میں  یہ پروگرام  بیداری  پیدا کرے گا۔’’

اسی وقت   نیتی آیوگ کے  اٹل اختراعی مشن نے   پرفارمنس  فنون لطیفہ  میں اختراع کی حفاظت  کی اہمیت اورچیلنجوں کے بارے میں  ایک پینل مباحثے کی میز بانی کی ۔اس موضوع سے متعلق  مختلف شعبوں میں کام کرنے والے  کئی اسٹیک ہولڈرس نے   مباحثے میں شرکت کی ،جس میں  فنکار ،اختراع کنندگان   ،انٹلیکچوئل  رائٹس  کے ماہرین  ، ایکوسسٹم بنانے والے   او ر   پالیسی سازشامل تھے۔مباحثے کی نظامت  ڈاکٹر چنتن ویشنو  نے انجام دی  ، جہاں پر مندرجہ ذیل شرکاء موجود تھے: پنڈی جسراج  ثقافتی فاؤنڈیشن کی بانی محترمہ درگا جسراج ،  پنڈت جسراج ثقافتی فاؤنڈیشن  کے بانی  جناب نیرج جیٹلی  ،استاد  نیلادری کمار   ،  موسیقار  ، ستار اور زتار  ، ڈاکٹر دنیش  پاٹل ، پیٹنٹس  اور ڈیزائنس    اور ہیڈ آفس (ٹیکنکل ) کے نائب کنٹرولر ،  ڈاکٹر پرتھ  پال کور سدھو   ، ٹریڈ مارکس کے   نائب رجسٹرار او ر  جی آئی  ،  ہیڈ  - کاپی رائٹس آفس دہلی، پروفیسر اموگ دیو رائے  ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر  ،  سن رچنا  فاؤنڈیشن   اور  ایڈووکیٹ سوینا ویدی سچر  ،  بانی  اور مینجنگ  پارٹنر  - لا ہائیو   ایسوسی ایٹس   ۔

پروگرام کے دوران  بات کرتے ہوئے  ڈاکٹرچنتن نے کہا: ‘ جہاں تک فنون لطیفہ اور ثقافت کا تعلق  ہے، ہندوستان ایک پاور ہاؤس ہے ، جو پلیٹ فارم ہم نے ا ٓج شروع کیا ہے ، اس کا مقصد  ان کی حمایت کے لئے  جو فنون لطیفہ کے میدان میں اختراع کرتے ہیں ، فنکا ری کا اظہار  اور  ایک ماحولیاتی نظام کو تخلیق کرنا ہے۔’

فیسٹول کا تعارف کراتے ہوئے  انہوں نے اس  اختلاف کی نشاندہی  بھی کی ، جہاں  ‘‘ ایک سطح  پر اصالت اور تخلیق  فنون لطیفہ کے وجود کے لئے وجودی حیثیت   رکھتے ہیں۔لیکن  دوسری سطح  پر  پاکیزگی  اور صداقت  وہ چیز ہے ، جس کی  فنون لطیفہ کی شکلوں میں ہم قدر کرتے ہیں۔’’ انہوں نے کہا ‘‘ یہ میدان   وقت  اور تجربے کے ساتھ  ارتقاء کے مرحلے سے گزر رہا ہے اوردوسرے شعبوں کی طرح  فنون لطیفہ میں  بھی  ٹکنالوجی کے ارتقاء  کے ذریعہ  انقلابی تبدیلی آرہی ہے۔اس  طرح کے فورم  کی توقع ہے کہ  ان لوگو ں  کی یاد منائی جائے جو اپنی اختراعات کے ساتھ اس میدان کو آگے بڑھارہے ہیں۔

پینل مباحثے میں بات کرتے ہوئے محترمہ درگا جسراج نے  اس بات کا اظہار کیا کہ کس طر ح   ‘‘اختراع  ،فنون لطیفہ کےساتھ ساتھ  چلتی ہے۔یہ ٹکنالوجی  کی وجہ سے یہ ممکن ہے کہ ملک کے دور ودرا ز سے تعلق رکھنے والے فنکار   اپنی آواز   پاسکتے ہیں۔ مزید برآں  فنون  لطیفہ کو  عام لوگوں  تک لے جانے کے لئے   ڈجیٹل فورمس   اہم رول اد ا کرتے ہیں۔ ’’

انٹلیکچوئل پراپرٹی  کے  پہلو  پر بحث کرتے ہوئے  پیٹنٹس   اور ڈیزائنس   کے نائب  کنٹرولر  ڈاکٹر دینش پاٹل نے کہا ‘‘  فنون لطیفہ  براہ راست   کاپی رائٹس سے  جُڑا  ہوا ہے ، اگر فنکار  فن کی حفاظت چاہتا ہے اور  زیادہ سے زیادہ حفاظت مہیا کرانے کے لئے قوانین ہیں۔’’

یو پی ا ے جے فیسٹول  کی منصوبہ سازی   جولائی کے پہلے ہفتے میں کی گئی ہے، جب جی 20، اسٹارٹ اپ 20 ،سربراہی اجلاس کی میٹنگ   کی منصوبہ سازی کی گئی ہے۔

اٹل اختراعی  مشن   ( اے آئی ایم ) کے بارے میں  : 

اے آئی ایم  اختراع  اور انٹر پرینیور شپ  کی ایک ثقافت   کو فروغ  دینے کے لئے حکومت ہند کی کوشش ہے۔اس کا مقصد  عالمی  پیمانے  کے اختراعی مراکز  کو فروغ دینے  ،  بڑ ے چیلنجز  ،اسٹارٹ اپ بزنسز اور دوسری خود روزگار سرگرمیوں  ، خاص  طور پر ٹکنالوجی  پرمبنی شعبوں میں ایک پلیٹ فارم کے طورپر  خدمت کرنا ہے۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-4777


(Release ID: 1921605) Visitor Counter : 166


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil