مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے بین الاقوامی ٹریفک کی تعریف پر مشاورتی دستاویز جاری  کیا

Posted On: 02 MAY 2023 2:31PM by PIB Delhi

ٹیلی کوم ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی)نے آج بین الاقوامی ٹریفک  پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا۔

محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی) نے 30.08.2022 تاریخ  کے ایک حوالے کے ذریعہ اتھارٹی سے درخواست کی کہ وہ وہ بین الاقوامی ایس ایم ایس  اور گھریلو ایس ایم ایس  کی تعریف پر ٹرائی  ایکٹ، 1997 کے سیکشن 11(1)(a) کے تحت اپنی سفارشات فراہم کرے۔

ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک پر لوڈ(بوجھ) کو ٹریفک کہا جاتا ہے، یا خاص طور پر 'ٹیلی کمیونیکیشن ٹریفک'کہا جاتا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن ٹریفک کئی قسم کی ٹریفک پر مشتمل ہوتاہے جیسے وائس کال، ایس ایم ایس وغیرہ۔ مزید، ٹیلی کمیونیکیشن ٹریفک میں گھریلو ٹریفک (یعنی ملک کے اندر ٹریفک) اور بین الاقوامی ٹریفک شامل ہوتا ہے۔ ہندوستانی تناظر میں، گھریلو ٹریفک میں انٹرا سرکل ٹریفک اور انٹر سرکل ٹریفک شامل ہے جس کی خاص طور پر یونیفائیڈ لائسنس میں تعریف کی گئی ہے۔ چونکہ انٹرا سرکل ٹریفک اور انٹر سرکل ٹریفک ڈومیسٹک ٹریفک کے صرف دو اجزاء ہیں، اس لیے یونیفائیڈ لائسنس میں 'گھریلو ٹریفک' کی اصطلاح کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے نوٹ کیا کہ یونیفائیڈ لائسنس میں ’بین الاقوامی ٹریفک‘ کی اصطلاح کی تعریف نہیں کی گئی ہے اور یہ کہ ’بین الاقوامی ایس ایم ایس‘ ’بین الاقوامی ٹریفک‘ کی ایک قسم ہے۔ لہذا، اتھارٹی کا خیال ہے کہ یونیفائیڈ لائسنس کے معاہدے میں بین الاقوامی ایس ایم ایس کی تعریف کرنے کے بجائے، 'بین الاقوامی ٹریفک' کی اصطلاح کی تعریف کرنا مناسب ہوگا۔

اس سلسلے میں، شراکت داروں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی ٹریفک کی تعریف پر ایک مشاورتی دستاویز  ٹرائی  کی ویب سائٹ (ڈبلیوڈبلیو ڈبلیو.ٹی آر اے آئی.جی او وی .آئی این) پر رکھا گیا ہے۔ مشاورتی مقالے میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے اسٹیک ہولڈرز سے 30 مئی 2023 تک اور جوابی تبصرے 13 جون 2023 تک طلب کیے جاتے ہیں۔ تبصرے/جوابی تبصرے ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

************

ش ح۔ام۔

 (U: 4769) 



(Release ID: 1921537) Visitor Counter : 106