امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ 23 سے 25 مئی 2023 تک ممبئی میں منعقد ہوگی


برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کمشنر نے ممبئی میں جی 20 ورکنگ گروپ کی آئندہ ہونے والی تین میٹنگوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 02 MAY 2023 7:06PM by PIB Delhi

ممبئی، 2 مئی 2023

جی 20 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ 23 سے 25 مئی تک ممبئی میں منعقد ہوگی۔ آج برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اقبال سنگھ چہل نے ممبئی میں بی ایم سی ہیڈ کوارٹر میں ایک میٹنگ کی جس میں بی ایم سی اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے میدان میں ممبئی نے پچھلے کچھ سالوں میں جو کام کیا ہے اسے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ جی 20 کونسل کے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ کا طے شدہ اجلاس اس کامیابی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا ایک موقع ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بی ایم سی کمشنر نے بی ایم سی سمیت تمام ایجنسیوں کو مناسب تال میل برقرار رکھنے اور زیر التوا کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

جی 20 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ 23 مئی 2023 سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ اس میٹنگ میں 120 سے زیادہ ممبران شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ کے موقع پر ورکنگ گروپ کے نمائندے بی ایم سی ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کریں گے۔ اس دورے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کے معائنے اور بلدیہ کی تاریخی عمارت کی ہیریٹیج واک کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے پیش نظر بی ایم سی کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ بی ایم سی ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں جاری تزئین و آرائش کے کام وقت پر مکمل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ دیگر تمام اسٹیک ہولڈر ایجنسیوں کے ساتھ بہتر تال میل برقرار رکھتے ہوئے تمام کام مکمل کیے جائیں۔

مئی کے مہینے میں جی 20 کونسل کے ورکنگ گروپ کے کل تین اجلاس ممبئی میں منعقد ہو رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر بی ایم سی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ وہ سڑکوں، صفائی ستھرائی، تزئین کاری وغیرہ کے کاموں کو بر وقت مکمل کریں جو کہ اپنے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور شہر میں سابقہ جی 20 میٹنگوں کے دوران معززین کے تجربے کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پرنسپل سکریٹری، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بحالی محکمہ، مہاراشٹر حکومت، اسیم کمار گپتا؛ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) اشونی بھیڈے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) آشیش شرما؛ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) پی ویلراسو؛ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر سنجیو کمار؛ مرکزی حکومت کی جی 20 کونسل کی ڈائریکٹر مرینالنی سریواستو، پریس انفارمیشن بیورو کی ڈائریکٹر جنرل (ویسٹ زون) مونی دیپا مکھرجی، برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر (جنرل ایڈمنسٹریشن) ملن ساونت، جوائنٹ کمشنر (میونسپل کمشنر آفس) چندر شیکھر چورے، ڈپٹی کمشنر (سرکل 4) وشواس شنکر وار، ڈپٹی کمشنر (سرکل 2) رما کانت بیرا دار، ڈپٹی کمشنر (سرکل 1) ڈاکٹر سنگیتا ہاسنلے، کے ایسٹ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر منیش والنجو، ڈائریکٹر (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) مہیش نارویکر، چیف فائر آفیسر سنجے منجریکر، چیف سیکورٹی آفیسر اجیت تاوڑے؛ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سیکیورٹی) مہیش چمٹے، حکومت مہاراشٹر کے ایڈیشنل سکریٹری ملند ہرداس اس جائزہ میٹنگ میں مختلف دیگر ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ موجود تھے۔

 

**************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4759


(Release ID: 1921516) Visitor Counter : 180