محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے زیادہ اجرت پر پنشن سے متعلق درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی ہے

Posted On: 02 MAY 2023 9:09PM by PIB Delhi

ای پی ایف او نے 4نومبر 2022 کے  سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنشنرز / ممبران سے آپشن / جوائنٹ آپشن کی توثیق کے لیے درخواستیں حاصل کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اب تک 12 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ آن لائن سہولت صر3 مئی  2023 تک دستیاب رہے گی۔

اس دوران مختلف حلقوں کی جانب سے وقت میں توسیع کے لیے کئی نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس مسئلے پر غور کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مواقع کی ایک بڑی کھڑکی (ونڈو)فراہم کرنے اور تمام اہل افراد کو اپنی درخواستیں داخل کرنے کے قابل بنانے کے لیے، درخواستیں داخل کرنے کی ٹائم لائن اب 26 جون 2023 تک ہوگی۔

پنشنرز/ممبران کو سہولت فراہم کرنے اور انہیں کافی مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹائم لائن کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ انہیں درپیش کسی بھی مشکل کو دور کیا جا سکے۔ ملازمین، آجروں اور ان کی انجمنوں کی جانب سے موصول ہونے والے مختلف مطالبات پر ہمدردی سے غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-4763



(Release ID: 1921515) Visitor Counter : 346


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu