نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ 3 مئی کو آسام اور منی پور کا دورہ کریں گے
نائب صدر جمہوریہ ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے 21ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
نائب صدر جمہوریہ دھنمنجوری یونیورسٹی، امپھال کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کریں گے
نائب صدر جمہوریہ منی پور یونیورسٹی میں فیکلٹی اور سائنسدانوں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام میں شرکت کریں گے
Posted On:
02 MAY 2023 5:28PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ 3 مئی 2023 کو آسام اور منی پور کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے۔
آسام میں نائب صدرجمہوریہ
دوپہر میں نائب صدر جمہوریہ آسام کے ڈبرو گڑھ کا دورہ کریں گے۔ وہ ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے 21ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔
آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ، آسام کے وزیر اعلی ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی اور حکومت آسام کے وزیر تعلیم ڈاکٹررنوج پیگوبھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔
منی پور میں نائب صدر جمہوریہ
دوپہر میں اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ منی پور کے امپھال میں دھنمنجوری یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔ یہاں وہ یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ سیشن نوجوان ذہنوں کو گراں قدر بات چیت اور خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گا۔
دورے کے آخری مرحلے میں، جناب دھنکھڑ امپھال میں منی پور یونیورسٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ملک بھر کے مختلف مرکزی اداروں کے فیکلٹیوں/سائنس دانوں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔
منی پور کی گورنر محترمہ انسویا اوئیکی، منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرن سنگھ اور امور خارجہ اور تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر راجکمار رنجن سنگھ دونوں تقریبات میں شرکت کریں گے۔ حکومت منی پور کے وزیر تعلیم جناب بسنتا سنگھ بھی دھنمنجوری یونیورسٹی میں ہونے والے پروگرام میں موجود ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4755
(Release ID: 1921474)