وزارت سیاحت

وزارت سیاحت یکم مئی سے چار مئی تک دبئی میں منعقد عربین ٹریول مارکیٹ(اے ٹی ایم)2023 میں حصہ لے رہی ہے


وزارت سیاحت نے پروگرام میں ’’بے مثال ہندوستان‘‘اور’’وزٹ انڈیا ایئر2023‘‘مہم کی نمائش کی

Posted On: 02 MAY 2023 3:33PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت سیاحت ، متحدہ عرب امارات ، دبئی میں یکم مئی سے 4مئی تک منعقد عربین ٹریول مارکیٹ(اے ٹی ایم)2023 میں حصہ لے رہی ہے۔عربین    ٹریول مارکیٹ ، سفر اور سیاحتی صنعت کے شعبے میں سرفہرست عالمی انعقادات میں سے ایک ہے،جو دنیا بھر کے سیاحوں اور نمائش کاروں کو متوجہ کرتا ہے۔عربین ٹریول مارکیٹ 2023 میں ہندوستان کی شراکت داری وسط-مشرق اور شمالی افریقہ (ایم ای این اے)کے بازاروں کے درمیان ہندوستان کو پسندیدہ سفری مقام کی شکل میں بڑھاوا دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اپنی متنوع ثقافت ، وراثت، کھان پان اور قدرتی خوبصورتی ، پرکشش مقامات و کھیل، ایم آئی سی ای، یعنی سیاحتی میٹنگ،حوصلہ افزائی، اجلاس و نمائش ، جنگلاتی زندگی، پُرلطف زندگی، تندرستی کے شعبے میں غیر معمولی و قابل اعتماد تجربے کی خواہش کرنے والے مسافروں کے لئے ہندوستان مقبول مقام ہے۔

وزارت سیاحت ’’بے مثال ہندوستان‘‘کا انعقاد کررہی ہے۔ ہندوستان کی گونا گوں سیاحتی تجاویز اور مستحکم سیاحتی روایتوں کے تئیں ملک کی عہد بندی کی تفصیلی معلومات مہیا کرنے کے لئے وزِٹ انڈیا 2023مہم کا آغاز کیا۔ انڈیا پویلین ہندوستان کی مالا مال ثقافت اور قدرتی وراثت کی نمائش کرے گا، جس میں یونیسکو عالمی ورثہ مقامات، جنگلاتی زندگی سینگٹریز اور روحانی مقامات بھی شامل ہیں۔

 

002.jpg

 

اس پروگرام کے توسط سے ٹریول ایجنٹوں ، ٹور آپریٹروں، ایئر لائنس  اور میڈیا نمائندوں سمیت وسط مشرق اور شمالی افریقہ سیاحتی صنعت کے ساتھ وزارت سیاحت کا تعلق مضبوط ہوگا۔ نمائندہ وفد ہندوستان کو ایک سیاحتی مقام کے طورپر سرفہرست مقام دلانے اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے لئے مختلف نیٹ ورکنگ پروگراموں، آمنے سامنے کی میٹنگوں اور میڈیا کے ساتھ بات چیت میں حصہ لے گا۔

 

003.jpg

 

عربین ٹریول مارکیٹ 2023 میں ہندوستان کی شراکت داری ،اقتصادی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کی شکل میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کی ملک کی عہد بندی کو اُجاگر کرتی ہے۔حکومت ہند ملک کے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور ہندوستان کو عالمی سطحی سیاحتی مقام کے طورپر بڑھاوا دینے کے لئے عہد بند ہے۔

عربین ٹریول مارکیٹ 2023 میں انڈین پویلین کا افتتاح یکم مئی کو متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر ایچ ای سنجے سدھیر نے کیا۔ اس موقع پر ہندوستان کے سینئر اقتصادی مشیر ، وزارت سیاحت جناب گیان بھوشن ، پڈوچیری کے وزیر سیاحت جناب کے لکشمی نارائن کنّن، گوا کے وزیر سیاحت جناب روہن کھونتے اور مرکزی وزارت سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب ارون شریواستو موجود تھے۔

 

004.jpg

 

عربین ٹریول مارکیٹ 2023دبئی میں   ہندوستان سے 65 سے زیادہ ریاستی محکمہ سیاحت؍مرکز کے زیر انتظام ریاست، ٹورآپریٹر، ٹریول ایجنٹ، ہوٹل   سریز کے نمائندے اور ہوائی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔اس سے وسط مشرقی خطے سے سیاحت کے لئے ہندوستان آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔اس سے ہندوستانی سیاحتی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو عالمی سفری کاروبار سے  جڑنے کا                      بھی موقع ملے گا۔

سیاحو ں کا تحفظ ایک اہم چیلنج ہے۔وزارت   سیاحت کے پاس ہندی اور انگریزی کے علاوہ 12زبانوں میں 24x7ٹول فری کثیر لثانی سیاحتی ہیلپ لائن ہے۔ 10 عالمی زبانوں-عربی، فرینچ، جرمن، اطالوی، جاپانی، کوریائی، چینی، پرتگالی، روسی اور اسپینش میں سیاحتی  ہیلپ لائن مصروف کار ہیں۔اس کے تحت ہندوستان میں ڈائیل کرنے کے لئے موجودہ ٹول فری نمبر 1800111363یا شارٹ کوڈ 1363دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے ہندوستان میں سفر کے دوران پریشانی کے وقت سیاحوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔اگر ضروری ہو تو متعلقہ حکام کو بھی باخبر کیا جاتا ہے۔

وزارت سیاحت کی سرکاری ویب سائٹ (www.incredibleindia.org) ہندوستان کو جامع مقام کی شکل میں پیش کرتی ہے۔ روحانیت ، وراثت ، پرکشش مقامات، ثقافت، یوگا اور   ویل نس کے مختلف تجربے ہندوستان کی سرزمین پر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔یہ ویب سائٹ ہندی اور اہم عالمی زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔

خاص طور سے ہندوستان کی جی20صدارت کے ساتھ ساتھ India@75آزادی کا امرت مہوتسو کے عظیم الشان انعقاد کے پس منظر میں بین ملکی سفر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزارت سیاحت اس سال کو ’وزِٹ انڈیا ایئر 2023‘کے طور پر منا رہی ہے۔ہمارے  ملک کے مختلف سیاحتی خصوصیات کی نمائش کرنے اور انہیں عالمی سیاحوں کے حضور لانے کے لئے ہندوستان کے ان باؤنڈ سفر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ہال نمبر 5،   اسٹینڈ اے ایس 5210 میں اے ٹی ایم دبئی 2023 میں بے مثل ہندوستان  اسٹینڈ پر جائیں۔

 

Follow us on :

@incredibleindia

Facebook : https://www.facebook.com/incredibleindia/

Instagram : https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv

Twitter - https://twitter.com/incredibleindia?s=21

Koo - https://www.kooapp.com/profile/incredibleindia

 

@tourismgoi

Instagram- https://instagram.com/tourismgoi?igshid=sjzdkcefec2o

Twitter- https://twitter.com/tourismgoi?s=21

Facebook - https://www.facebook.com/ministryoftourismgoi/

Koo - https://www.kooapp.com/profile/tourismgoi

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4746)

 



(Release ID: 1921473) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil