سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ این ایچ 965 جی کے، مہاراشٹرمیں بارامتی-اندا پور سیکشن پر واقع، سنت توکارام مہاراج پالکھی مارگ کے کنارے، کامیابی ساتھ لگائے گئے برگد کے 1025 درختوں میں سے، 85 فیصد پیڑسرسبز ہیں۔
Posted On:
02 MAY 2023 2:33PM by PIB Delhi
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں مطلع کیا کہ فروری اور مارچ 2022 میں ہم نے این ایچ 965جی کے بارامتی-انڈا پور سیکشن پر واقع سنت توکارام مہاراج پالکھی مارگ، مہاراشٹر کے کنارےشجر کاری کا ایک پروجیکٹ کیاتھا۔ اس پروجیکٹ کے دوران، ہم نے برگد کے 1025 درختوں کی رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کے کنارے کامیابی سے شجر کاری کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال، لگائے گئے درختوں میں سے 870 (85فیصد) پیڑپورے طور پر سر سبزہیں۔
جناب گڈکری نے کہا کہ لگائے گئےدرخت پھل پھول رہے ہیں اور ہر روز پیڑوں کی مضبوط نمو کے ساتھ، مکمل صحت مند نشوونما کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف ماحول کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی ہے بلکہ اس نے سڑک پر سفر کرنے والوں کے لیے ایک خوشگوار بصری تجربہ بھی فراہم کیا ہے۔
*****
U.No.4744
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1921445)
Visitor Counter : 113