وزارت آیوش
جے پور میں ’یوگا مہوتسو‘ میں 15,000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی
یوگا کے عالمی دن میں ابھی 50 دن باقی ہیں، اس موقع پر منعقد کئے جانے والے فیسٹو ل میں یوگا کے شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے معززین کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے ایک شاندار منظر پیش کیا
یوگا ایک لطیف سائنس پر مبنی روحانی طرز زندگی ہے جس کا مقصد جسم اور دماغ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے: جناب کلراج مشرا
یوگا مہوتسو کے زبردست ردعمل نے یوگا کو صحت کی دیکھ بھال کی عالمی تحریک کے طور پر بنانے کا حوصلہ بڑھایا ہے: جناب سربانند سونووال
Posted On:
02 MAY 2023 1:41PM by PIB Delhi
یوگا مہوتسو کے موقع پر ایک ولولہ انگیز ماحول دیکھنے میں آیا ۔اس موقع پر آج شری بھوانی نکیتن شکشا سمیتی کے وسیع میدان میں 15,000 سے زیادہ شائقین نے معززین کے ساتھ کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کا مظاہرہ کیا۔ یوگا مہوتسو آنے والے یوگا کے عالمی دن 2023 سے 50 دن منایا جانے والا ایک جشن تھا۔ شرکاء نے کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کو مکمل تال اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک مسحور کن منظر پیش کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
اس تقریب میں راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا ،آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال؛ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت؛ پارلیمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال؛ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری؛ آیوش اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی کالو بھائی؛ بھیلواڑہ سے ممبر پارلیمنٹ جناب سبھاش چندر بہیریا، جے پور کے رکن پارلیمنٹ جناب رام چرن بوہرا؛ کرولی-دھولپور کے رکن پارلیمنٹ ، ڈاکٹر منوج راجوریا؛ ناگور کے رکن پارلیمنٹ جناب ہنومان بینیوال؛ اجمیر کے رکن پارلیمنٹ جناب بھاگیرتھ چودھری؛ راجسمند کی رکن پارلیمنٹ محترمہ دیا کماری،جے پور کی میئر، ڈاکٹر سومیا گرجر؛ جے پور کی ڈپٹی میئر، محترمہ پونیت کرناوت؛ آیوش کی وزارت کے سیکرٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (این آئی اے) کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو شرما کے ساتھ ساتھ بہت سے دیگر معززین اور مہمانوں نے یوگا کو مقبول بنانے کے حتمی مقصد کے ساتھ اس شاندار مشق میں حصہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا نے کہا ’’یوگا اور آیوروید کی طویل تاریخ ہے جو صدیوں پرانی ہے۔ یوگا کا سب سے پہلے ذکر رگ وید میں ہوا، جو قدیم ترین مقدس کتابوں میں سے ایک ہے۔ یہ روحانی طرز زندگی ایک لطیف سائنس پر مبنی ہے جس کا مقصد جسم اور دماغ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ کووڈ- 19 کے باعث پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ یوگا اور آیوروید نے اس عالمی وبا پر قابو پانے میں مدد کی ہے۔ یوگا کے 50 ویں دن کے الٹی گنتی کے اس میگا ایونٹ کا حصہ بن کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں آیوش کی وزارت کو اس تقریب کے پنک سٹی جے پور میں منعقد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا ’’آج، اس تاریخی شہر جے پور میں، یوگا کی مالا مال وراثت کے ساتھ، اس یوگا مہوتسو ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں آپ نے شرکت کی ہے۔ ان مہوتسووں کے ذریعے ہماری کوشش یوگا کے مالا مال ورثے کے ارد گرد ایک لہر کو برقرار رکھنا ہے۔ یوگا ایک صحت مند دماغ اور جسم کے خیال کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ایک امرت کے طور پر کام کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی جی کے وژن کی رہنمائی میں، ہم یوگا سمیت اپنے مالا مال روایتی طریقہ علاج کی مدد سے ایک صحت مند ملک کی تعمیر کے لیے ثابت قدم رہے ہیں۔ اس سال ہندوستان چونکہ جی 20 کی صدارت کر رہا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دنیا بھر کے لوگوں کو صحت اور تندرسی سے مالا کرنے کےلئے یوگا کی سافٹ پاور کو مزید آگے بڑھائیں۔
اس سال، ہم آرکٹک اور انٹارکٹک خطے میں کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کا مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جے پور میں یوگا مہوتسو پر جو شاندار زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اس سے یوگا کو ایک عالمی صحت دیکھ بھال کی تحریک بنانے کی ہماری کوششوں کو تقویت ملی ہے۔‘‘
راجستھان میں 50 دن کے الٹی گنتی کا انعقاد کرنے کی وجہ کی وضاحت کرتے ہوئے، آیوش وزیر نے کہا ’’ہزاروں غیر ملکی سیاح ہر سال راجستھان آتے ہیں اور یوگا اور یوگا تھریپی سیکھنے کے لیے متعدد یوگا اداروں کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ راجستھان کے یوگا اداروں کے لیے میڈیکل ویلیو ٹریول اور روحانی سیاحت کے میدان میں زبردست امکانات موجود ہیں۔ ہم گاؤں کی سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں، جس کی تکمیل راجستھان میں یوگا کے ذریعہ بخوبی ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے بڑے مظاہرے سے راجستھان میں یوگا کے لیے جوش و خروش بڑھے گا۔ ہماری کوشش ہر ریاست میں آیوش گرام کے ذریعے دیہی آبادی کو جوڑنے کی ہے۔ آیوش گرام میں دو سے تین گاؤوں کو شامل کیا جائےگا اور اس میں اوسطاً تین ہزار سے زیادہ کی آبادی کو شریک کیا جائے گا۔ شناخت شدہ دگاؤوں میں یوگا ٹرینرز کا تقرر کرکے خصوصی تربیت کے لیے پوری کوشش کی جائے گی تاکہ ہر آیوش گرام 21 جون 2023 کو سی وائی پی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہو۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ’’آج ہم اس خوبصورت شہر میں بین الاقوامی یوم یوگا کے 50ویں الٹی گنتی کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ یوگا کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے ہمیں پہلے یہ جاننا چاہیے کہ یوگا کیا ہے۔ یوگا ہزاروں برسوں سے سادھو سنتوں کے ذریعہ کی گئی انتھک سادھنا کا نتیجہ ہے۔ ہمارے سادھو سنتوں نے یوگا کی تعریف ’سماتوم یوگا اُچّیتے‘ کے طور پر کی ہے، جس کا مطلب ہے خوشی اور غم دونوں میں توازن اور عدم توازن دونوں میں متوازن رہنا۔ یوگا نے دنیا کو ایک دھاگے میں پرویا ہے، عالمی اقدار کو نئے معنی دیے ہیں اور اس سے صحت کے مختلف نظام ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی نے کہا "یوگا اور آیوروید دماغ اور جسم کے تعلق کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان کا تعلق فطرت اور ارد گرد کے ماحول سے ہے۔ خود ایک ایلوپیتھک ڈاکٹر ہونے کے ناطے، میں جانتا ہوں کہ کووڈ 19 عالمی وبا کے دوران آیوش سسٹم نے لوگوں کی کتنی مدد کی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت لوگوں کے طرز زندگی میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے اور یہ تبدیلی منفی انداز میں آئی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی قسم کی بیماریاں پروان چڑھی ہیں۔ یہ بیماریاں ایسی ہیں جن کا طبی دنیا میں کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ سائنسی مطالعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر ہم یوگا دھاین اور روحانیت کا مثبت طرز زندگی اپنائیں تو ہم بیشتر جدید امراض سے نجات پا سکتے ہیں۔ میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ یوگا کی مشق روز مرہ کے توٹین کی طرح کریں۔
جے پور کے تین یوگا گروپس، یعنی یوگ استھلی یوگا سوسائٹی، یوگا پیس، مدن گرجر اینڈ ٹیم نے بھی یوگا مہوتسو میں پرفارم کیا۔ شرکاء میں، طلباء، مرکزی اور ریاستی حکومت کے عہدیدار اور یوگا کے شوقین افراد شامل تھے۔ وزارت نے اس تقریب کا اہتمام راجستھان کی ریاستی حکومت، مقامی حکام اور مختلف اداروں کے فعال تعاون اور مدد سے کیا گیا جس کا مقصد یوگا کے ذریعے راجستھان میں میڈیکل ویلیو ٹریول کو فروغ دینا ہے۔ مہوتسو کا انعقاد مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، نئی دہلی کے ڈائریکٹر ایشور وی بسواریڈی نے کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-0000
(Release ID: 1921393)
Visitor Counter : 226