امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم ایوارڈز-2024 کے لیے نامزدگی 15 ستمبر 2023 تک کی جاسکتی ہے

Posted On: 01 MAY 2023 6:16PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2024 کے موقع پر پدم ایوارڈز 2024 کا اعلان کیا جائے گاجس کے لئے آن لائن نامزدگی/سفارشات حاصل کرنے کا کام یکم مئی 2023 کو شروع کیا گیا۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیا/سفارشات راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر آن لائن موصول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ 1954 میں قائم کیے گئے، ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ’ امتیازی کام‘  کے اعتراف میں دیا جاتا ہے اور یہ تمام میدانوں /شعبوں مثلاً آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل کود، طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول خدمت، تجارت اور صنعت وغیرہ ن میں نمایاں اور غیر معمولی کامیابیوں/ خدمات کے لیے دیا جاتا ہے ۔ نسل، پیشہ، عہدے یا صنف کے امتیاز کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو چھوڑکر پی ایس یووز میں کام کرنے والوں سمیت سرکاری ملازمین، پدم ایوارڈز کے اہل نہیں ہیں۔

حکومت پدم ایوارڈز کو ’’پیپلز پدم‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لہذا تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی خود نامزدگی سمیت نامزدگیاں/سفارشات  درج کرائیں۔ خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی، دیویانگ افراد اور معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والوں  کے درمیان سے ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا سکتی ہیں جن کی کارکردگی اور کارنامے واقعی تسلیم کئے جانے کے مستحق ہیں۔

نامزدگیوں/سفارشات میں مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں مانگی گئی تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، ساتھ ہی  بیانیہ کی شکل میں ایک توصیف نامہ  (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) بھی جمع کرایا جائے جس میں متعلقہ میعدان/ شعبے میں نامزد کی جانے والی خاتون/ مرد کی نمایاں اور غیر معمولی   کامیابیوں/خدمات کو واضح کیا جائے۔

اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) اور پدم ایوارڈ پورٹل (https://padmaawards.gov.in) پر ’ایوارڈز اینڈ  میڈلز‘ کے عنوان کے تحت بھی دستیاب ہیں۔ ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور قواعد ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جس کا لنک ہے https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4704


(Release ID: 1921218) Visitor Counter : 188