پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے سوچھتا پکھواڑا منایا
Posted On:
01 MAY 2023 3:52PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت نے 16 سے 30 اپریل 2023 تک سوچھتا پکھواڑا منایا۔ ہندوستان کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کے مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم کے ذریعے شروع کئے گئے حکومت کے اہم فلیگ شپ پروگرام سوچھ بھارت مشن کے تحت پارلیمانی امور کی وزارت نے اپریل 2023 کے دوسرے پندھواڑے کے دوران سوچھتا پکھواڑےکا آغاز کیا۔ یہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی طرف سے جاری کردہ سال 2023 کے سوچھتا پکھواڑا کے کیلنڈر کے مطابق تھا۔
پکھواڑا کا آغاز 17 اپریل 2023 کو پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب گوڈے سری نواس کے ذریعہ ’سوچھتا کی حلف برداری‘ کے ساتھ یا گیا۔
[پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب گوڈے سری نواس ’سوچھتا کا حلف ‘ دلاتے ہوئے]
سوچھتا پکھواڑاےکے دوران صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی، اور وزارت کے ملازمین کے ذریعہ پرانی فائلوں کا جائزہ لیا گیا/ریکارڈنگ کی گئی /چھٹائی کی گئی۔ دفتر کی جگہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے پرانی فرسودہ اشیاء کو نیلامی کے لئے شناخت کیا گیا، وزارت کے تمام کمروں میں سفیدی کا کام کیا گیا اور بجلی کے سوئچ بورڈز/پنکھوں/ اے سی کی صفائی کی گئی ۔ لوگوں کی زندگی میں سوچھتا کی بیداری کو لانے اور اس کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے، یوتھ پارلیمنٹ کی خصوصی نشست کا انعقاد کرکے کالج/اسکولوں کے طلبہ سے سوچھتا کا عہد کرایا گیا۔
[صفائی مہم]
[فائلوں کا جائزہ ]
[بجلی کے پنکھے/سوئچ بورڈ کی صفائی]
[سفید ی کئے جانے کا منظر]
[پرانی فرسودہ اشیاء]
[طلبہ کو سوچھتا کا حلف دلایا گیا]
سوچھتا پکھواڑا کے دوران 92 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 32 فائلوں کو باہر کردیا گیا اور پکھواڑا کے دوران شناخت کی گئی پرانی فرسودہ اشیاء کی نیلامی سے 67,900/- روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔
سوچھتا پکھواڑا 2023 وزارت کے تین ایسے اعلیٰ سیکشنس کو انعامات سے نوازنے کے ساتھ ختم ہوا جنہوں نے پکھواڑا کے دوران سوچھتا کے معیارات پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
[پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب گوڈے سری نواس نے سوچھتا انعامات سے نوازا]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4702
(Release ID: 1921214)
Visitor Counter : 154