وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی کے راج بھون میں من کی بات کی 100 ویں  قسط کے لئے خصوصی اسکریننگ کی گئی


مہاراشٹر کے پدم  یافتہ افراد اور ممتاز شخصیتیں، جن کاذکر من کی بات میں کیا گیا ہے اس پروگرام کی 100 قسط کو سننے کےلئے مہاراشٹر کے گورنر کے ساتھ شامل رہیں

من کی بات کی 100 ویں قسط ایک طرح، انڈیا ایٹ 2047 کاعظیم آغاز ہے: مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس

‘‘ من کی بات، عوام کے لئے، بھارت کے وزیراعظم کی حکمرانی میں شامل ہونے اور اپنے نظریات ، تجاویز اور حصولیابیوں میں شرکت کرنے کاایک وسیلہ بن چکا ہے’’

‘‘من کی بات میں ایسے مختلف موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے جو ملک کی ترقی کےلئے اہم ہیں ’’

Posted On: 30 APR 2023 2:13PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندرمودی نے آج من کی بات کی 100 ویں قسط کے وسیلے سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام پہلی بار 23 اکتوبر 2014 کو وجے دشمی  کے مبارک موقع پر  نشر کیا گیا تھا۔ آکاش وانی پر اس مقبول عام پروگرام کی 100 ویں قسط کے نشریہ کے موقع پر ممبئی کے راج بھون میں ایک خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس بھی موجود تھے ۔

گورنر نے اس موقع پر کہا ‘‘ آج ہم ایک حصولیابی کا جشن منا رہے ہیں ۔ وزیراعظم کے من کی بات پروگرام آکاش وانی کے سب سے زیادہ مقبول پروگرام کے طور پر اس پروگرام کی آج 100 ویں قسط مکمل ہوگئی ۔ اس وقت سے اب تک ایک لمبا سفر طے ہوا ہے ۔ ان برسوں کے دوران من کی بات پروگرام کے توسط سے ملک کے کونے کونے میں  اس میں کہی کئی باتیں سنی گئی ہیں ۔ من کی بات کی 100ویں قسط ایک طرح انڈیا ایٹ 2047 کا عظیم آغاز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at2.13.46PMLR0Y.jpeg

اس پروگرام  نے جس کے وسیلے سے وزیراعظم نے ملک کے لوگوں سے براہ راست رابطہ قائم کیا اوربات چیت کی،  جو اہم رول ادا کیا ہے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہاراشٹر کے گورن نے کہاکہ من کی بات  پروگرام سوچھ بھارت،  بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، پانی کے تحفظ، ووکل فار لوکل جیسے سماجی چیلنجوں کا مخرج ،وسیلہ اور توسیع رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس تقریب میں کھادی، بھارت کی کھلونہ صنعت ، صحت کے شعبے میں اسٹارٹ اپس ، آیوش اور خلا جیسی صنعتوں پر زبردست  اثر دیکھنے میں آیا ہے ۔ مہاراشٹر کے گونر نے مزید کہاکہ من کی بات نے، پروگرام پیش کئے جانے کے اختراعی اور منفرد انداز کی وجہ سے  یہ بات چیت کا ایک انتہائی منفرد طریقہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کووڈ 19 وبا اپنے عروج پر تھی تو وزیراعظم نے سماج کے سبھی طبقوں سے رابطہ قائم کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریکشا پر چرچا اوراگزام واریئر کے ذریعہ انہوں نے طلباء اور نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنے کاسلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی کوششوں کی وجہ سے ابھی تک 47.8 کروڑ جن دھن کھاتے کھولے جاچکے ہیں ۔

مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس  نے کہا کہ انہوں نے من کی بات پروگرام میں  لوگوں سے بات  چیت کرتے ہوئے  ہر اس سماجی تبدیلی پر توجہ دی جو ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی تبدیلی رونما ہورہی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ من کی بات سب سے پہلی قسط میں وزیراعظم نے ریڈیو کو مواصلات کاایک سادہ طریقہ قرار دیا تھا جس کے ذریعہ کوئی بھی شخص دور دراز کے علاقوں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔ ‘‘انہوں نے غریب ترین خاندان کے غریب ترین لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کا اپنا ارادہ بھی واضح کر دیا تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ ملک کی طاقت غریب آدمی کی جھونپڑی میں ہے۔ اس طرح ’من کی بات‘ کا مقصد ہر بھارتی کے دل و دماغ میں جگہ بنانا ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at2.12.44PM7ZDV.jpeg

مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس نے یہ بھی کہاکہ بھار ت دنیا میں سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اورحکمرانی میں لوگوں کی شرکت سے  یہ ملک عوام پر توجہ دینے و الا ملک بن گیا ہے ۔ پچھلے برسوں میں ‘‘ من کی بات، عوام کے لئے، بھارت کے وزیراعظم کی حکمرانی میں شامل ہونے اور اپنے نظریات ، تجاویز اور حصولیابیوں میں شرکت کرنے کاایک وسیلہ بن چکا ہے’’۔آبادی کی اس تعداد کو تنوع میں بدلنے کے لئے وزیراعظم نے ہنرمندی، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ پر زور دیا ۔ دنیا کے  کئی ممالک  بھارت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ ہنر مند افرادی قوت کی ضرورتوں کو پورا کرے گا ۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت بھارت کا وقت ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at2.11.19PMLO6S.jpeg

اس حقیقت جسے وزیراعظم اس پروگرام میں بار بار دہراتے رہے ہیں ، یہ ہے کہ من کی بات کا مقصد مثبت داستانوں کو اجاگر کرنا اور ان کی ان داستانوں کو پیش کرکے شہریوں کو تحریک دینا ہے ۔ ان سبھی لوگوں نے جن کا ذکر اس پروگرام میں کیا گیا ہے  اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مدد دی ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹر کے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس اہم تحریک کاحصہ بنیں ۔

مہاراشٹر  کے گورنر نے من کی بات پروگرام کے مختلف موضوعات کا ذکر کیا جو ملک کی ترقی کے لئے اہم ہیں۔اس پروگرام نے سامعین کو حکومت کے مختلف پروگراموں سے واقف کرایا ہے ۔ وزیراعظم نے من کی بات کی اس قسط میں ملک بھر کے مزید قابل اعتبار لوگوں کا ذکر کیا ہے ۔یہ فخر کی بات ہے کہ مہاراشٹر کے لوگوں کو بڑی تعداد میں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔پال گھر، چندر  پور اورناسک کے قبائلی علاقوں سے لے کر امریکہ جیسے دور دراز کے ملکوں میں لوگوں نے من کی بات کے ذریعہ شہرت  حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ  مختلف پیشوں کے لوگوں اور زندگی کے مختلف طبقوں کے لوگوں نے من کی بات پروگرام میں شرکت کی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at5.41.39PMD5VR.jpeg

من کی بات کی خصوصی اسکریننگ سے الگ مہاراشٹر کے گورنر نے آزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کیا  اور اطلاعات و نشریات کی وزار نے سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن نے اس کا اہتمام کیا ۔ یہ اسکریننگ راج بھون میں دربار ہال میں بھی کی گئی ۔ مہاراشٹر کے گورنر نے نمائش د یکھی اور پبلی کیشن ڈویزن کے محکمہ کی ایک کتاب نمائش بھی دیکھی جس کا انعقاد اس موقع پر کیا گیا تھا ۔ خصوصی اسکریننگ کااہتمام اطلاعات و نشریات کی وزارت اور پرسار بھارتی نے کیا تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at2.10.48PMF9IC.jpeg

اس موقع پر ممبئی کے راج بھون میں جو شخصیتیں موجود تھیں ان میں پدم شری پوپٹ راؤ پوار، سابق سرپنچ، ہبرے بزار، پدم شری ڈاکٹر ششانت جوشی، انڈو کرینو لوجسٹ، ضیابیطس کے ماہرین، پدم شری ملن کاملے، صدر ڈی سی سی آئی (دلت چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز) اور محترمہ شرملا اوسوال ، موٹے اناج کے کمپینر زرعی انترپرینیور بھی شامل ہیں ۔ پدم انعام یافتگان کے علاوہ ہنرمند نوجوان ، خواین وحضرات بھی موجود تھے۔

***

ش ح۔  اس۔ ف ر

U. No. 4678




(Release ID: 1921051) Visitor Counter : 159