وزارات ثقافت
من کی بات کی 100ویں قسط کی تکمیل کا جشن منانے کے لیے، وزارت ثقافت نے 13 مشہور مقامات پر پروجیکشن میپنگ شوز کا اہتمام کیا
نئی دلی میں لال قلعہ اور وزیر اعظم کے میوزیم میں پروجیکشن میپنگ کا اہتمام
Posted On:
30 APR 2023 2:16PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اہم ریڈیو شو ’من کی بات ‘کی 100ویں قسط کی تکمیل کا جشن منانے کے لیے پورے بھارت میں 13 نمایاں مقامات پر پروجیکشن میپنگ شوز کی ایک سیریز کا اہتمام کیا۔
شو میں عام بھارتیوں کی متاثر کن کہانیاں، ثقافتی ورثہ اور ملک کی ترقی کو دکھایا گیا ہے۔
من کی بات پروگرام 3 اکتوبر 2014 سے نشر ہونا شروع ہوا تھا۔ تب سے یہ ہر مہینے کے آخری اتوار کو صبح 11 بجے آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن سے نشر کیا جاتا ہے۔ یہ شو وزیر اعظم کی "سب کی شمولیت والی اور عوام پر مرکوز طرز حکمرانی کے لیے خواہش اور عزم‘‘کی عکاسی کرتا ہے۔
20 سے 25 منٹ کے دورانیہ کی یہ خصوصی نشریات قوم کی تعمیر کے موضوع پر مبنی تھی اور عوام پر مرکوز تھی۔ ہر سائٹ نے اس علاقے کے ورثے اور تاریخی اقدار کو دکھایا۔ ان 13 مقامات میں سے نئی دلی میں لال قلعہ اور وزیر اعظم کا میوزئم، اوڈیشہ میں کونارک سن مندر، حیدرآباد کا گولکنڈہ قلعہ، تامل ناڈو میں ویلور کا قلعہ، ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا، جھارکھنڈ میں نورتن گڑھ قلعہ، جموں میں اودھم پور میں رام نگر قلعہ کشمیر، آسام میں رنگ گھر، لکھنؤ میں ریذیڈنسی بلڈنگ، گجرات کے موڈھیرا میں سورج مندر اور راجستھان میں چتوڑ گڑھ قلعہ۔
یہ پروجیکشن میپنگ شوز مفت ہیں، لوگوں کو یادگار فراہم کرنے کے لیے شام کے وقت ان مقامات پر مختلف سرگرمیاں اور نمائشیں منعقد کی گئیں۔ ناظرین ’من کی بات‘ کی پچھلی قسطیں بھی سن سکتے ہیں اور اپنے خیالات، پیغامات وال پر شیئر کر سکتے ہیں۔ تماشائی خصوصی طور پر بنائے گئے فوٹو بوتھ پر بھی تصویریں لے سکتے ہیں۔ یہ تقریب بھارت کے تنوع، ثقافت اور ترقی کا حقیقی جشن تھا۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–4664
(Release ID: 1920947)
Visitor Counter : 140