سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ٹرانسپورٹ کے وزراء کی 10ویں میٹنگ کی صدارت کی


جناب گڈکری نے ایس سی او کے رکن ممالک سے نقل و حمل کے شعبے میں عصری چیلنجوں کے موثر حل کے لیے تحقیق اور ترقی کے لیے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا

تمام رکن ممالک "زیادہ سے زیادہ کارکردگی اور پائیداری کے حصول کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ کو ڈیکاربونائز کرنے، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے تصور کی حمایت کرتے ہیں"

ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان نقل و حمل  کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے

Posted On: 28 APR 2023 1:20PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ٹرانسپورٹ وزراء کی 10ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اس سال ہندوستان کی سربراہی میں، ایس سی او  میں اس وقت آٹھ رکن ممالک شامل ہیں جو ہندوستان، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان ہیں۔ آج کی میٹنگ میں، تمام رکن ممالک نے "زیادہ کارکردگی اور پائیداری کے حصول کے لیے ایس سی او کے رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ کو ڈی کاربنائز کرنے، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے تصور" کی حمایت کی۔

 

ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔ یہ گروپ نقل و حمل میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے، ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے، اور زیادہ پائیدار اور موثر نقل و حمل کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو نافذ کرنے سے متعلق علم اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے میٹنگوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے حال ہی میں آزادی کا 75 واں سال آزادی کا امرت مہوتسو کے تھیم کے تحت منایا اوربھارت  امرت کال میں داخل ہوا جسے "سنہری دور"سے تشبیہ  دی گئی  ہے۔ امرت کال کے تحت، "گرین گروتھ(سبز ترقی)" کی شناخت  معیشت کی کاربن کی شدت کو کم کرنے کے لیے ایک کلیدی علاقے کے طور پر کی گئی ہے، جس میں  سبز نقل و حرکت کو فروغ دینا شامل ہے۔

 

 

جناب گڈکری نے کہا کہ سبز اور صاف ایندھن کو اپنا کر ایک مثالی تبدیلی لانے کے لیے، ایسی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے جو نقل و حمل کے نظام کی کارکردگی اور بھروسے کو بہتر بنائے اور سڑک کی تعمیر کے شعبے کی ترقی میں پائیداری لانے کے لیے، ایس سی او کے رکن ممالک کو تحقیق کے لیے اور ترقی اور اس شعبے میں عصری چیلنجوں کا موثر حل تیار کرنے کے لیے سڑک کے نقل و حمل میں جدت لانے کےلئے تعاون کرنا چاہیے۔

 

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون اور اشتراک  پر مبنی ایک نقطہ نظر پائیدار نقل و حمل کی ترقی، کاربن کے اخراج کوکم کرنے سے زندگی کے معیار کو بڑھانے اور ایس سی او کے علاقوں میں نقل و حمل کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ یہ "پنچامرت" نامی پانچ گنا حکمت عملی کے تحت 2070 تک خالص صفر کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے ہندوستان کے عزم سے بھی ظاہر ہوتا ہے جس کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2021 میں گلاسگو میں سی او پی 26 میں کیا تھا۔

 

 

جناب گڈکری نے کہا کہ ایس سی او ٹرانسپورٹ کے وزراء کے طور پر ہم ٹرانسپورٹ سیکٹر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے ایک اجتماعی پیغام بھیج سکتے ہیں اور ایسے حل لا سکتے ہیں جو ایس سی او کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرنے کے ایک حصے کے طور پر تعاون اور اشتراک  کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں ہماری مدد کریں گے۔

ہندوستان، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا موجودہ صدر ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس کی بنیاد 15 جون 2001 کو شنگھائی میں رکھی گئی تھی۔ ایس سی او اس وقت آٹھ رکن ممالک پر مشتمل ہے جو کہ بھارت، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان ہیں۔

***********

 

 

ش ح ۔ ا م۔

U. No.4615



(Release ID: 1920491) Visitor Counter : 96